قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفیڈ نے جنرلی اشیا جمع کرنے والے قبائلیوں کو ان کے کام کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے اپنی مدد آپ گروپوں کے لئے یونیسیف کے تعاون سے ایک ڈیجیٹل مہم شروع کی ہے


اس مہم کے فروغ کے لئے ویبینار کا انعقاد کل جائے گا

Posted On: 08 APR 2020 7:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8,- اپریل 2020/ اس بات  کو یقینی بنانے کے لئے کہ جنرل اشیا جمع کرنے والے قبائلی محفوظ رہتے ہوئے اپنا کام جاری رکھ سکیں، ٹرائفیڈ نے  اس کام میں شامل  اپنی مدد آپ گروپوں  کے لئے ایک ڈیجیٹل مہم کو فروغ دینے کے لئے  ایک ڈیجیٹل مواصلات اسٹریٹیجی تیارکرنے کے مقصد سے  یونیسیف کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس مہم میں  سوشل  ڈسٹینسنگ کی اہمیت پر  زور  دیا جائے گا۔  یونیسیف  ضروری  مدد فراہم کرائے گا  جس کو  ڈیجیٹل میڈیا مواد ،ورچئول ٹریننگ کے لئے ویبینار(کووڈ ریسپانس سے متعلق بنیادی  معلومات اوربچاؤ کے  اہم  رویے)، سوشل میڈیا مہموں (سوشل ڈسٹنسنگ، گھرپر کورنٹین وغیرہ ک بارے میں)اور ونہے ریڈیو  کی شکل میں  اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے مراکز کو بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹرائیفیڈ نے قبائلی برادری کی بقا کے لئے ضروری   خوراک اور راشن  فراہم کرانے میں  آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے /آئی اسٹینڈ ودہومینٹی انی شیٹیو  سے رابطہ کیا ہے۔

اس مہم کے فروغ کے لئے  ویبینار کا انعقاد  کل یعنی 9 اپریل 2020 کو کیا جائے گا۔  اس کا مقصد 18 ہزار سے زیادہ شرکا تک پہنچنا اور تمام 27 ریاستوں میں  قبائلی خطے  کو شامل کرنا ہے۔

27 ریاستوں اور ایک  مرکز کے زیرانتظام خطے میں  تقریباً 18075 ون دھن  سیلف ہیلپ گروپوں کو شامل کرتے ہوئے  مجموعی طو رپر   1205 ون دھن وکاس کیندروں  (وی ڈی وی کے) کی منظوری دی گئی ہے۔   اس میں  جنگلی اشیا جمع کرنے والے 3.6 لاکھ  سے زیادہ قبائلوں کو شامل کیا جائے گا۔  ابتدا میںایسے 15 ہزار  ایس ایچ جی  کو ایکڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام کے ذریعہ ون دھن سوشل ڈسٹینسنگ  بیداری اور روزگار  کے مراکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ یہ ایس ایچ جی سوشل ڈسٹینسنگ اور کئےجانے والے اقدامات  کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کریں گے۔  کووڈ-19 کے دوران  این ٹی ایف ٹی  سے متعلق  کیاکریں اور کیا نہ کریں کے مشورے   ذہن میں رکھنے ہوں گے۔  جن میں  بتایا گیا ہے کہ   ذاتی صفائی  ستھرائی برقرار رکھنے ، بغیر نقد رقم کے    لین دین کے طریقے اختیار کرنے   کےبارے میں  بتایا جائے گا۔

 

م ن۔  ا گ ۔ ج

Uno-1562


(Release ID: 1612699) Visitor Counter : 132