کارپوریٹ امور کی وزارتت
ایم سی اے نے کمپنیوں کو ویڈیو کانفرنسنگ یا او اے وی ایم کے ذریعے غیر معمولی جنرل میٹنگیں (ای جی ایم) منعقد کرنے کی اجازت دی جس میں اندراج شدہ ای – میل کے ذریعے ای- ووٹنگ سہولت / آسان بنائی گئی ووٹنگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے
Posted On:
08 APR 2020 7:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08اپریل 2020 / کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کووڈ – 19 کی وجہ سے کیے گیے ملک گیر لاک ڈاؤن اور سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری قائم رکھنے کی وجہ سے کمپنیوں کو درپیش پریشانیوں سے پوری طرح واقف ہے۔ وزارت نے وبا کی وجہ سے انتہائی درجے کی رکاوٹوں کی صورت میں کچھ ہنگامی / فوری اقدامات کے لیے کمپنیوں کو سہولت دیئے جانے کی ضرورت کے سلسلے میں صنعتی ایسوسی ایشنوں اور کارپوریٹ اداروں سے موصولہ مختلف شکایتوں پر غور کیا ہے۔
صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایم سی اے نے اس سے پہلے 30 جون 2020 تک بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سبھی میٹنگوں کے لیے اجازت دی تھی کہ یہ میٹنگیں ویڈیو کانفرنسنگ / وی سی یا دیگر آڈیو ویژول وسیلے (او اے وی ایم) کے ذریعے کرائی جا سکتی ہیں۔ ایم سی اے نے یہ اجازت 19.03.2020 کے اپنے اطلاع نامے کے ذریعے دی تھیں۔ یہ میٹنگ ان موضوعات پر بھی کی جا سکتی ہیں جن میں ڈائریکٹروں کی بذات خود موجودگی بھی درکار ہے۔
حالیہ لاک داؤن مدت اور کووڈ – 19 کی وجہ سے دیگر بندشوں کے دوران کارپوریٹ اداروں کی طرف سے عمل درآمد میں آسانی پیدا کرنے کے حکومت کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس کے تحت کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنی غیر معمولی جنرل میٹنگیں (ای جی ایم)، ویڈیو کانفرنسنگ یا او اے وی ایم کے ذریعے منعقد کر سکتی ہیں، جس میں انھیں اندراج شدہ ای – میل کے ذریعے ای – ووٹنگ سہولت / آسانی بنائی گئی ووٹنگ کی اجازت بھی ہوگی اور جس میں متعلقہ فریقوں کو ایک مشترکہ مقام پر بذات خود جمع ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 میں اجازت دی گئی ہے کہ عام اور خصوصی قرار دادیں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے / ای - ووٹنگ طریقے سے ، بذات خود شامل ہونے والی عام میٹنگ کرائے بغیر منظور کی جا سکتی ہیں ۔ البتہ ، کووڈ – 19 کی وجہ سے موجودہ لاک ڈاؤن / سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے کی شرطوں کی وجہ سے کمپنیاں پوسٹل بیلٹ کی سہولت استعمال نہیں کر سکتی۔
اسی کے مطابق ، ایم سی اے کی طرف سے جاری کیے گیے جنرل سرکلر نمبر 14/2020 مورخہ 08.04.2020 کے تحت فہرست میں شامل کمپنیوں یا 1000 یا اس سے زیادہ فریقین والی اُن کمپنیوں کو وی سی / او اے وی ایم اور ای – ووٹنگ کے ذریعے ای جی ایم منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جنھیں کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کے تحت ای – ووٹنگ سہولت فراہم کرائی جا سکتی ہے۔ دیگر کمپنیوں کے لیے آسان عمل درآمد کی غرض سے رجسٹرڈ ای – میل کے ذریعے ووٹنگ کے لیے ایک انتہائی آسان طریقہ رکھا گیا ہے۔
وزارت کا سرکلر مورخہ 08 اپریل 2020 اس ویب سائت پر دستایب ہے : http://www.mca.gov.in/Ministry/pdf/Circular14_08042020.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1557
(Release ID: 1612692)
Visitor Counter : 168
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada