وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے کووڈ-19 اور مستقبل کے چیلنجوں کے خلاف جنگ کے لئے ایک چیلنج ’’سمادھان‘‘ شروع کیا


’’سمادھان‘‘ چیلنج کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اپریل 2020 ہے

Posted On: 07 APR 2020 5:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7,- اپریل 2020/ فروغ انسانی وسائل  کی وزارت  کے اختراعی سیل اور آل انڈیا کونسل فار  ٹکنیکل ایجوکیشن نے فوج اینڈ انوویشن کیورسٹ  کے تعاون سے طلبا کی اختراعی صلاحیت ، ان کا امتحان لینے کے لئے ایک بڑا آن لائن چیلنج سمادھان شروع کیا ہے۔

اس چیلنج میں شرکت کرنےو الے طلبا کو کورونا وائرس عالمی وبا  اسی طرح کے دیگر قدرتی آفات کے فوری حل کےلئے ایسی تدابیر کی تحقیق کرنی ہوگی اور انہیں تیار کرنا ہوگا  جن کو سرکاری  ایجنسیاں ،صحت خدمات ، اسپتال اور دیگر خدمات کے لئے دستیاب کرایا جاسکے۔  اس کے علاوہ  ’’سمادھان‘‘ چیلنج کے ذریعہ  شہریوں میں بیداری پھیلانے ، انہیں تحریک دینے  کا بھی کام کیا جائے گا تاکہ  وہ کسی بھی بحران کو روکنے کے لئے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرسکیں  اور  اس کے ذریعہ عوام کو  روزگار حاصل کرنے میں مدد فراہم کرانے کا کام کیا جائے گا۔

سمادھان چیلنج کے تحت طلبا اور فیکلٹی کو نئے  تجربات اور نئی کھوج کرنے کے لئے تحریک دی جائے گی اور تجربہ اور کھوج کرنے  کے  جذبے کے فروغ کےلئے انہیں مضبوط بنیاد فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ  شرکا کے حل تلاش کرنے کے خیالات  تکنیکی اور کمرشیل  اعتبار سے اتنے موثر ہیں  اور وہ اس کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے لڑنے میں کتنے مدد گار ہوں گے۔

اس کمپٹیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں  7 اپریل 2020 سے جمع کرائی جاسکیں گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ  14 اپریل 2020 ہے ۔ چنیدہ فہرست  بندی کے بعد اس کمپٹیشن میں آگے جانے والے شرکا کے ناموں کا  اعلان 17 اپریل 2020 کو کیا جائے گا اور ایسے شرکا  سے توقع کی جائے گی کہ وہ اپنی درخواستیں 18 سے 23 اپریل 2020 کے درمیان جمع کرادیں۔ حتمی فہرست 24 اپریل 2020 کو جاری کی جائے گی ۔ اس کے بعد اعلی سطحی  آن لائن جیوری 25 اپریل کو جیتنے والے ناموں کا فیصلہ کرے گی۔

 

م ن۔  ا گ ۔ ج

Uno-1539



(Release ID: 1612562) Visitor Counter : 157