مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
کووِڈ-19:اِسمارٹ شہروں میں سٹی حکومتیں معالجوں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہیں
Posted On:
07 APR 2020 1:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7؍اپریل، اسمارٹ شہر کووڈ – 19 کے مشتبہ معاملات کی نگرانی کے لئے ضلعی انتظامیہ ، ضلعی پولیس اور شہری انتظامیہ کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔ اسمارٹ بنیادی ڈھانچوں کو بروئے کار لاکر شہر ہٹ میپ کا استعمال میں لاکر پیشگی تجزیہ کررہی ہیں اور نگرانی کی کارروائی کرنے کے علاوہ مشتبہ معاملات میں صحتی حالت کا وقتا فوقتا پتہ لگارہی ہیں۔
کووڈ – 19 کے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں سماجی فاصلہ اہم اقدامات میں سے ایک رہا ہے۔ اہل مواصلات کے توسط سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ایک اہم ٹیکنالوجی کے طور پر ٹیلی میڈسین ابھری ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر اسمارٹ شہر ، شہریوں کو آن لائن طبی مشاورت کی سہولت مہیا کرانے کی غرض سے شہر میں میڈیکل پریکٹشنر (تصدیق شدہ) ڈاکٹروں اور صحت ماہرین کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت نے نیتی آیوگ اور انڈین میڈیکل کونسل (آئی این سی) کے ساتھ اشتراک میں رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ان کے تحت لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران دور دراز کے علاقوں میں طبی خدمات کی فراہمی کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ رہنما خطوط ڈاکٹروں کو ٹیلی فون پر، متن کی صورت میں یا ویڈیو تبادلہ خیال - بات چیت ، تصاویر ، میسجنگ ، ای – میل ، فیکس اور دوسرے طریقوں سے نسخہ لکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لہذا شہری گھر سے باہر جائے بغیر تصدیق شدہ طبی معالجوں سے مشورہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح کووڈ - 19 کے پھیلنے کے خطرے کو کم کیا جاسکے گا۔
اسمارٹ شہروں کے ذریعے کئے گئے کچھ اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
مدھیہ پردیش :
مدھیہ پردیش میں شہریوں کے لئے ہیلپ لائن اور ٹیلی کونسلنگ سینٹر کے طور پر ایک مربوط کمان اور کنٹرول سینٹر ( آئی سی سی سی) کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ آئی سی سی سی کے 104 مربوط ٹول فری نمبروں کو شائع کیا گیا ہے۔ آئی سی سی سی کے اسٹیشن آپریٹروں کو کالیں ریسیو کرنے کے لئے ٹرینڈ کیا گیا ہے۔ کسی بھی حالت میں مدد پہنچانے کے لئے آئی سی سی سی میں میڈیکل آفیسروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔
اجین آئی سی سی سی میں ویڈیو کانفرنسنگ ؍ شہریوں سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کالوں کے لئے سینٹر میں دو ڈاکٹر 24 گھنٹے رہتے ہیں اور علامات کی بنیاد پر مناسب مشورہ دیتے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹروں کی تشخیص کی بنیاد پر عوام کے مابین ادویہ کی تقسیم کے لئے 40 میڈیکل موبائل یونٹ (ایم ایم یو) چلائی جارہی ہیں۔
جبل پور میں وارڈ کے اعتبار سے زمین پر سریع الحرکت ٹیم (آر آر ٹی) اور موبائل ایکشن یونٹ ( ایم اے یو) موجود رہتی ہیں، جو جانچ ، ایمبولنس، قرنطینہ وغیرہ سے متعلق آئی سی سی سی میں موجود افسران کے ساتھ تال میل قائم کرتی ہیں۔ میڈیکل ٹیم ہیلپ لائن کے توسط سے آئی سی سی سی میں میڈیکل ٹیم فوری طبی امداد مہیا کرانے کے لئے موجود رہتی ہے۔ واسٹ ایپ ویڈیو کال : +917222967605 کے ذریعے شہریوں کو ٹیلی میڈیسین اور ویڈیو مشاورت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ تمام آپریٹروں کو روزانہ قرنطینہ میں رکھے گئےان شہریوں اور مسافروں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے جو حال ہی میں ملک میں آئے ہیں۔
گوالیار میں آئی سی سی سی میں 24 گھنٹے چلنے والا کونسلنگ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد ابتدائی سطح پر شہریوں کے ذریعے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ بعد ازاں ان کی کالوں کو مجوزہ ڈاکٹروں کے ساتھ منسلک کردیا جاتا ہے۔ کونسلنگ کے اس عمل سے شہریوں ؍ کالروں میں افرا تفری کی حالت میں کمی آئی ہے۔ مشتبہ شہریوں کی ڈاکٹر سے مشورہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ستنہ اور ساگر میں آئی سی سی سی میں ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں، جو شہریوں سے موصول ہونے والی ویڈیو کانفرنسنگ اور ٹیلی فون کالوں پر بات کرتے ہیں اور علامات کے اعتبار سے انہیں معقول مشورہ دیتے ہیں۔
اترپردیش:
کانپور اسمارٹ سٹی ، آئی سی سی سی سے صحت خدمات فراہم کرتا ہے۔ شہری انتظامیہ کے ذریعے شروع کی گئی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ٹیلی میڈیسین کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کے لئے ٹیلی فون نمبر: 8429525801 پر ویڈیو کال کریں۔ علی گڑھ میں علی گڑھ اسمارٹ سٹی انٹگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( آئی سی سی سی) میں صبح گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک اور سہ پہر پانچ بجے سے شام آٹھ بجے تک ڈاکٹر موجود رہتے ہیں، تاکہ مخصوص واسٹ ایپ نمبر کے توسط سے شہریوں کو ٹیلی میڈیسین اور ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت باہم پہنچائی جائے۔
وارانسی میں ڈاکٹروں کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے طبی خدمات مہیا کرائی جارہی ہیں۔
مہاراشٹر:
ناگپور میونسپل کارپوریشن میں کھانسی ، بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی علامت رکھنے والے شہریوں کے فائدے کے لئے کورونا وائرس اپیلی کیشن شروع کی ہے۔ شہریوں کو اس ایپلی کیشن پر اپنی علامات کے تعلق سے معلومات پر کرنی ہوتی ہیں، پر کرکے انہیں سمٹ کرنا ہوتا ہے اور موبائیل ایپلی کیشن اس بات کا پتہ لگالیتا ہے کہ آیا اُن میں کووڈ – 19 کی علامت موجود ہیں یا نہیں۔ شناخت شدہ علامت کے معاملوں میں موبائل ایپلی کیشن شہری کی مزید نگرانی اور کارروائی کے لئے این ایم سی ڈاکٹروں کی ٹیم کو صورت حال سے مطلع کردیتا ہے۔
کرناٹک:
منگلورو میں ٹیلی میڈیسین کی سہولت کے طور پر خود قرنطینہ کے تحت شہریوں کی نگرانی اور مشاورت کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1077 کے ساتھ ایک کال سینٹر شروع کیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (سی سی سی) میں شہریوں کی کال موصول کرنے اور انہیں مناسب معلومات فراہم کرنے کی غرض سے مینگلورو کارپوریشن کے مخصوص پیشہ ور ، پولیس اور ڈاکٹر دستیاب رہتے ہیں۔
تمل ناڈو:
چنئی میں آئی سی سی سی میں 25 ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہیں اپنے ہم پیشہ ڈاکٹروں کی رہنمائی اور اخلاقی نیز نفسیاتی مدد کے لئے ہر ایک ڈاکٹر کو قرنطینہ میں موجود 250 افراد دئے گئے ہیں۔انہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ضروری ادویہ بھی دیں گے۔ ویلور میں مشورے کے لئے انفرادی صحت ماہرین کے ساتھ 118 مشتبہ افراد کو منسلک کیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کو ضروری مشورہ دینے اور ان سے متعلق میڈیکل ہسٹری کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
گجرات:
گاندھی نگر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے گھروں میں قرنطینہ یا کورونا کے مشتبہ مریضوں کو صحتی ٹیم ( ماہر ڈاکٹر) کے ذریعے ابتدائی اقدامات ؍ احتیاط سے متعلق مشورے دئے جاتے ہیں۔ گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے توسط سے شہریوں کے درمیان گاندھی نگر کے تمام سیکٹروں کے سلسلے میں گروسی اسٹورس (کرانہ کی دوکان) کے کنٹکٹ نمبر تقسیم کئے گئے ہیں۔
راجستھان:
کوٹہ اسمارٹ سٹی دور دراز کے علاقوں کے لئے طبی مشا ورت میں سہولت فراہم کرتی ہے اور مقامی سطح پر دوا کی دکانوں کے نمبرات مہیا کراتی ہے۔
نیو ٹاؤن کلکتہ:
اسکائپ کے توسط سے ٹیلی میڈیسن مراکز چلا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1528
(Release ID: 1612182)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Kannada
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil