صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس جھجھر کا دورہ کر کے کووڈ – 19 پر قابو پانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
"لوک ڈاؤن اور سماجی طور پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا : کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے ایک موثر سماجی ویکسن ہے"
ایمس جھجھر کووڈ – 19 کے لیے مخصوص اسپتال کے طور پر کام کرے گا
Posted On:
05 APR 2020 6:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 اپریل 2020؛ / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج جھجھر کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کر کے کووڈ – 19 پر قابو پانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ جھجھر کا ایمز کووڈ – 19 کے لیے مخصوص اسپتال کے طور پر کام کرے گا جو الگ تھلگ رکھے جانے والے وارڈ میں 300 بستروں پر مشتمل ہے۔ اس اسپتال میں الگ تھلگ رکھے جانے والے اُن مریضوں کی فوری دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا جنہیں ایڈوانسڈ طبی مدد کی ضرورت ہے۔ اپنے جائزہ دورے میں انہوں نے جدید ترین انداز کی اس عمارت میں مختلف سہولتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں کووڈ – 19 کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے ۔ اس عمارت میں وشرام سدن ، ڈاکٹروں اور صحت عملے کے دیگر افراد کے رہائشی کوارٹرس بھی ہیں۔ اپنے دورے میں انہوں نے فون پر ویڈیو کال کے ذریعے کووڈ – 19 کے کچھ متاثرہ مریضوں سے بھی بات کی اور ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جھجھر کے ایمس میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی تاکہ ضرورت کے مطابق بہتری لائی جا سکے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ویڈیو / وائس کال ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ – 19 کے تصدیق شدہ پر مشتبہ مریضوں کی صحت یابی پر رات دن نظر رکھے جانے کو یقینی بنانے کی ستائش بھی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا : "پچھلے کچھ دنوں میں، میں نے دلی کے مختلف اسپتالوں ایمز ، ایل این جے پی ، آر ایم ایل، صفدر جنگ کا دورہ کیا ہے اور اب میں کووڈ – 19 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جھجھر کے ایمز میں ہوں۔ اس امتحان کی گھڑی میں ہمارے صحت کے جنگجوؤں کا بلند حوصلہ دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوتی ہے " ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس وبا سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے ان اسپتالوں میں جو انتظامات کیے گیے ہیں وہ اطمینان بخش ہیں ، انہوں نے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں ڈاکٹروں اور حفظان صحت کے دیگر عملے جیسے – سبھی صفحہ اول کے کارکنوں کی، ان کے تحمل ، محنت، خود کو وقف کر دینے اور ان کے عزم کی تعریف کی۔
مریضوں اور ان کے رشتے داروں کی طرف سے ڈاکٹروں اور صحت کارکنوں کے ذریعے انہیں نظر انداز کیے جانے کی شکایت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اس طرح کے واقعات پر غور کیا ہے اور حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے قانون کے تحت اس سلسلے میں سخت کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا " اب ہمارے ڈاکٹر اور صحت جنگجوؤں کو بغیر کسی ڈر کے کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ حکومت ہر طرح ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس، نرسیں اور حفظان صحت کے کارکنان اپنی لڑائی کو جاری رکھنے میں ہماری طرف سے احترام ، مدد اور تعاون کے مستحق ہیں۔ "
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کووڈ – 19 کی روک تھام ، اس پر قابو پائے جانے اور اس سے نمٹنے کے کاموں پر اعلیٰ طرین سطح پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور ریاستوں کے ساتھ اشتراک میں مختلف اقدامات شروع کیے گیے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عزت مآب وزیراعظم متعلقہ وزارتوں / محکموں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکردہ افسران کے ساتھ صورتحال پر لگاتار نظر رکھ رہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت کے عوام سے زور دے کر کہا کہ وہ لوک ڈاؤن پر پورے جذبے کے ساتھ عمل کریں اور اسے کووڈ – 19 وبا کو ختم کرنے میں ایک موثر مداخلت کے طور پر سمجھیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا "دنیا بھر کے لوگ اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی ٹیکہ تلاش کرنے کے لیے رات اور دن انتھک کام کر رہے ہیں اور ابھی تک ایسا کوئی ٹیکہ تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم لوک ڈاؤن اور سماجی طور پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کے اشتراک کو کووڈ – 19 سے نمٹنے کا ایک موثر سماجی ٹیکہ سمجھیں۔ "
پی پی ای ، این 95 ماسک اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے بارے میں صحت کے وزیر نے کہا "ہم نے مستقبل میں اگر ضرورت ہوئی تو ملک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وافر مقدار میں آرڈر دے دیے ہیں۔ "
انہوں نے عوام سے زور دے کر کہا کہ وہ ملک کے ساتھ کا اظہار کرتے ہوئے اور ملک کو اندھیرے سے اُجالے کی طرف لانے کے لیے عزت مآب وزیراعظم کی طرف سے کی گئی اپیل کے مطابق رات کو نو بجے دیئے جلانے کے لیے آگے آئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1495
(Release ID: 1611633)
Visitor Counter : 152