وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور   اسپین کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 04 APR 2020 9:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4 اپریل 2020،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نےحکومت اسپین کے صدر (وزیراعظم کے  ہم منصب) عزت مآب  پیڈرو سانچیز  پیریز کاسٹیجن کے ساتھ  آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے درپیش  عالمی چیلنج  کے بارے میں بات چیت کی  اور عالمی خوشحالی اور معیشت پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے اسپین  میں افسوسناک جانوں کے زیاں پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور   جو لوگ  اس بیماری میں مبتلا ہیں، ان کی تیز رفتار  صحت یابی کے لئےا دعا کی ۔

وزیراعظم نے  اسپین کے وزیراعظم کو  یقین دلایا کہ  اسپین کی شجاعت مندانہ کوششوں میں  ہندوستان اس کے ساتھ کھڑا ہے اور  اپنی  بہترین صلاحیتوں کے ساتھ  اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں لیڈروں نے اس  عالمی صحت کے بحران سے لڑنے کے لئے  بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اسپین کے وزیراعظم نے  وزیراعظم  کی  اس رائے سے اتفاق کیا کہ  کووڈ کے بعد کے دور کےلئے دنیا کو   ایک نئے  انسانیت پر مرکوز  عالم کاری کے نظریہ ت کی تشریح کی ضرورت ہے۔

دونوں لیڈروں نے  عالمی وبا کی وجہ سے  اپنے گھروں میں بند  عوام کی نفسیاتی اور جسمانی  صحت  کو یقینی بنانے کے لئے  آسان ذرائع کے طور پر  یوگا  اور روایتی جڑی بوٹیوں کے علاج کی افادیت پر اتفاق کیا۔

انہوں نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ  کووڈ۔ 19   کی صورتحال  اور  اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ضرورتوں  کے سلسلے میں ان کی  ٹیمیں   مسلسل رابطے میں رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U-1487



(Release ID: 1611326) Visitor Counter : 177