وزارت دفاع

چھاؤنی بورڈوں نے کووڈ -19 سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کیں

Posted On: 27 MAR 2020 3:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04 اپریل 2020؛  / ملک بھر کی 19 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 72چھاؤنی بورڈوں نے جن میں تقریباًٍ 21 لاکھ آبادی ہے (فوجی اور سول سمیت) کورونا وائرس  (کووڈ – 19) وبا کی وجہ سے درپیش چیلنج سے نمٹنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سبھی چھاؤنی بورڈوں کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی امکانی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  اسپتالوں  / صحت مرکزوں  اور گیسٹ ہاؤسز میں  بستروں کی نشاندہی کرے۔

صدر جمہوریہ اور چھاؤنی بورڈوں کے چیف اگز یکٹیو افسران اپنے اپنے علاقوں میں سول حکام کے ساتھ لگارات رابطہ رکھے ہوئے ہے اور جہاں کہیں ضرورت ہے وہاں درکار مدد فر اہم کر رہے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری سبھی ہدایتوں پر  ، سبھی چھاؤ نی بورڈوں کی طرف سے سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ سبھی چھاؤنی دفتروں کی عمارتوں ، رہائشی علاقوں ، اسکول عمارتوں ، لائبریریوں اور مارکٹوں کو لگاتار سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے مکینوں کو چھا ؤنی علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں ، جانکاری دینے والے نوٹسوں  ،  ہورڈنگز / پمفلیٹس ، سبھی خاص جگہوں  پر چسپاں کر کے عوامی اعلانات کے ذریعے کووڈ – 19 کے بارے میں حساس بنایا جا رہا ہے۔ رہائش پذیر طبی افسران عملے کے اُن سبھی افراد کے لیے ورکشاپوں کا انعقاد کر رہے ہیں جو کووڈ – 19 پھیلنے سے روکنے میں لازمی خدمات انجام دے رہے ہیں اور احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کسی امکانی ہنگامی صورتحال کے لیے چھاؤنی کے جنرل اسپتال  (سی جی ایچ) تیار کر رہے ہیں ۔  ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) کی ہدایتوں کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں ۔ سبھی سی جی ایچ درکار طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کام کر رہے ہیں ۔

چھاؤنی بورڈ پورے عملے کو فیس ماسک ، دستانے ، سینی ٹائزر بوتلیں فراہم کر رہے ہیں ۔  چھاؤنی کے علاقے میں سبھی ہوٹلوں اور ریسٹورانوں کو ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

چھاؤنی کے علاقوں میں رہنے والے خاص طور پر غریب لوگوں کے لیے لازمی اشیاء اور کھانے پینے کی چیزوں کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے دفتر کے عملے پر  مشتمل ٹاسک فورسیں تشکیل دی گئی ہے۔ بلیک مارکیٹنگ ، جمگھٹ لگانے سے گریز کرنے اور  لاک ڈاؤن سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لیےپرچون / کریانا کی سبھی دکانوں کو حساس بنایا گیا ہے۔ چھاؤنی بورڈ پانی کی لگاتار اور بلا رکاوٹ سپلائی کے انتظامات اور سڑک پر روشنی کی خدمات کو بھی یقینی بنا رہےہیں۔ چھاؤنی کے زیادہ تر علاقوں میں یہاں کے مکینوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی  جاری کیا گیا ہے۔

چھاؤنی علاقوں کا مجموعی بلدیاتی انتظام چھاؤنی بورڈوں کے تحت آتا ہے جو جمہوری ادارے ہیں۔ منفرد انداز کے ، چھاؤنی بورڈوں  کے ڈھانچے کی دیکھ بھال اِس حقیقت کے پیش نظر کامیابی کے ساتھ کی جا رہی ہے کہ چھاؤنی علاقوں کا ابتدائی مقصد چھاؤنی آبادی کو بسانا اور ان کی تنصیبات تھا اور ہے۔ اس سلسلے میں چھاؤنیاں ، فوجی اسٹیشنوں سے مختلف ہیں کیونکہ فوجی اسٹیشنوں کا خالص مقصد مسلح فوجوں کے ذریعے ان علاقوں کا استعمال اور اُن کا وہاں رہنا ہے اور ان کا قیام ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت کیا گیا ہے، جہاں  چھاؤنیاں ایسے علاقے ہیں جو فوجی اور سول دونوں طرح کی آبادیوں پر مشتمل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1473



(Release ID: 1611182) Visitor Counter : 136