وزارت دفاع

جنوبی بحری کمان نے کووڈ -  19 کے خلاف لمبی جنگ شروع کی

Posted On: 27 MAR 2020 12:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 اپریل 2020؛  / 21 دن کے قومی لاک ڈاؤن کے  اعلان کے بعد جنوبی بحری کمان (ایس این سی) نے ریاستی سرکار اور بحریہ کے صدر دفتر کے ساتھ صلاح مشورہ کرتے ہوئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ جس کا مقصد کووڈ -19 وبا کی روک تھام کے لیے ایک ، دو رخی حکمت عملی اپنانا ہے۔ یہ حکمت عملی اِس وبا کے خلاف لڑائی میں سول سوسائٹی کی مدد کے لیے تیار کی جانی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس حکمت عملی کے ذریعے بحری کمان کو اپنے عملے کو انفیکشن سے بچانا اور انہیں اُن کے کاموں کے لیے انہیں دستیاب رکھنا ہے۔غیر طبی عملے پر مشتمل بیٹل فیلڈ نرسنگ اسسٹنٹ (بی ایف این اے) کی دس ٹیمیں کوچی میں تیار کی گئی ہیں تاکہ طبی عملہ کسی ہنگامی صورتحال میں مدد کر سکے۔ اس طرح کی بی ایف این اے ٹیموں کو ایس این سی کے تحت بھی دیگر اسٹیشنوں پر  تیار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی بحریہ نے  "جو جہاں ہے، وہیں رہے اور سفر نہ کرے" اور اسی پر عمل کیا ہے۔  بھارتی بحریہ نے یہ اصول چھٹی پر گئے ہوئے اپنے عملے یا عارضی ڈیوٹی پر تعینات اپنے عملے کے سلسلے میں اپنایا ہے۔

جنوبی کمان کے صدر دفتر نے کوچی میں اپنے تربیتی مرکزوں میں سے ایک مرکز کو ان 200 بھارتی شہریوں کے لیے کورونا نگارنی سینٹر (سی سی سی ) کے طور پر تیار کیا ہے جنہیں بھارتی حکومت دنیا کے مختلف ملکوں سے ہوائی جہاز کے ذریعے لایا جا رہا ہے۔ جیساکہ  اس سے پہلے حکومت نے ہدایت دی تھی ۔ عملے کے دیگر 200 افراد اور ان کے کنبوں کے لیے الگ سی سی سی مراکز قائم کیے گیے ہیں تاکہ کسی بھی ایسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے، جس سے بحریہ کا عملہ متاثر ہوتا ہو۔  دو مراکز موجودہ ہدایات کے مطابق تیار کیے جا چکے ہیں۔ یہ مراکز کھانے، بیت الخلاء، طبی کچرے کے بندوبست  اور تفریحی پروگراموں کا کام کاج 14 دن تک دیکھیں گے۔ سی سی سی کا انتظام افسروں ، عملے کے افراد اور بھارتی بحریہ کے دفتروں اور نرسنگ اسٹاف کا  ایک علیحدہ طبی نگرانی کا مرکز دیکھے گا۔  یہ عملہ بیماری پر قابو پانے کے طبی پہلوؤں پر کام کرے گا۔   اس سلسلے میں صحت کی وزارتوں کی طرف سے نافذ کیے گیے طبی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

عوامی علاقوں کو خصوصی طور پر سینی ٹائز کرنے اور عملے کو ان کے کنبوں سمیت معلومات فراہم کرنے  کا کام جاری ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

 



(Release ID: 1610951) Visitor Counter : 128