وزارت سیاحت

وزارت سیاحت کو دو دنوں کے دوران ’’ہندوستان میں پھنسے‘‘ پورٹل پر غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے مدد کے لئے 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں

Posted On: 02 APR 2020 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2؍اپریل،وزارت سیاحت نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے 31 مارچ  2020 کو  ’’اسٹرانڈیڈ ان انڈیا‘‘ پورٹل شروع کیا تھا۔ یہ پورٹل شروع ہونے کے پہلے دو دن کے اندر  مدد کے لئے  500 سے زائد  پوچھ تاچھ ؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وزارت  ان سوالات  اور دشواریوں کو دور کرنے کے لئے  وزارت خارجہ اور  ریاستی حکام  کے ساتھ مل کر  سیاحوں کو  مدد پہنچانے میں تال میل قائم کررہی ہیں۔ وزارت مہمان غیر ملکیوں کو در پیش  مسائل  کو حل کرنے کے لئے متعلقہ  سفارت خانوں کے ساتھ  تال میل  قائم کررہی ہے ۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZOW7.png

غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے موصولہ درخواستوں میں سے زیادہ تر  ان کے اپنے ملک واپس جانے  کے لئے اور  اگر وہ واپس نہیں جاسکتے ہیں تو ہندوستان میں قیام کے لئے ویزا کی مدت میں  توسیع  سے متعلق معلومات  کے سلسلے میں  تھیں۔

سیاحوں کو  ہندوستان میں سفر کے دوران  در پیش آنے والے دوسرے مسائل  سے متعلق ہیں جس میں انہوں نے  دہلی اور ممبئی جیسے بڑے میٹرو شہروں تک پہنچنے کے لئے  وہ لاک ڈاؤن  کے ختم ہونے کے بعد کہاں سے پرواز کرسکتے ہیں۔

وزارت سیاحت ایسے مسائل کے حل کے لئے ریاستی حکام کے ساتھ  سرگرمی کے ساتھ کام کررہی  ہے۔ اس کے علاوہ  کھانا ،  ادویہ اور  معمر شہریوں کی  دیکھ بھال جیسی ہنگامی درخواستوں پر  فوری کارروائی کی بھی  کوشش کررہی ہے۔

وزارت کا  ہوٹل اور ریستوراں ڈویژن متعدد ہوٹلوں کے ساتھ  لگاتار  رابطے میں ہے جہاں  لاک ڈاؤن کے  دوران یہ مہمان قیام پذیر ہیں اور  ان مہمانوں کو اگر کسی قسم کا مسئلہ در پیش ہے تو  ان کے حل کے لئے  متعلقہ  ایمبسیوں کے ساتھ  تال میل  قائم کرر ہا ہے۔ ہوٹلوں سے  ضابطے پر عمل کرنے  اور  سفارت خانوں کے ذریعے کئے گئے انتظامات  کے تحت  ایسے مہمانوں کی روانگی تک  ان کی مدد کرنے کی  اپیل  کی گئی ہے۔

وزارت  سیاحت نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جس میں مرکز اور علاقائی سطح  دونوں کے اس کے افسران  ریاستوں کے  محکمہ سیاحت  کے نمائندے شامل ہیں تاکہ اس کے علم میں لا ئے گئے مسائل کو  فوری طور پر حل کیا جاسکے۔ معلومات کی آسانی سے فراہمی اور  مسائل کے  تیز  رفتار ازالے کو یقینی بنانے کے لئے  واٹس ایپ اور ای- میل  نیز ٹیلی فون کے ذریعے  رابطہ گروپ قائم کرر ہا ہے۔

وزارت کی 24  گھنٹے کام کرنے والی ٹیلی فون ہیلپ لائن : 1363 ہے جو سیاحوں کو  صحیح اور تازہ معلومات  فراہم کرتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے  براہ کرم : strandedinindia.com or incredibleindia.org  پر جائیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1454



(Release ID: 1610622) Visitor Counter : 105