امور داخلہ کی وزارت

کووڈ-19 سے لڑائی کے لئے لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے زرعی پیداوار کی فروخت، آنگن واڑی اور آیوش کے ورکروں سے متعلق خصوصی خدمات  مستثنیٰ

Posted On: 02 APR 2020 9:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3/اپریل۔ امور داخلہ کی وزارت کے ذریعے کووڈ – 19 سے لڑائی کی خاطر لاک ڈاؤن کے اقدامات سے متعلق جاری رہنما خطوط کے تحت مخصوص خدمات کے استثنا کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی داخلہ سکریٹری نے ریاستوں کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں مذکورہ پابندیوں سے مستثنیٰ کی جانے والی خدمات کی تفصیل دی گئی ہے۔

ریاستوں کو مراسلہ بھیجتے ہوئے جن مخصوص خدمات کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • زرعی پیداوار کی براہ راست فروخت
  • آنگن واڑی ورکروں کے ذریعے بچوں، خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے خوراک اور تغذیہ بخش اشیاء کی ترسیل
  • آیوش کے زمرے کے تحت طبی خدمات اور دواؤں کی تیاری

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1452



(Release ID: 1610605) Visitor Counter : 83