بھارتی چناؤ کمیشن
انتخابی بندوبست کے مختلف پہلوؤں پر ای سی آئی کے ذریعے قائم کردہ ورکنگ گروپ کی اہم سفارشات پر رائے ؍ مشورے دینے کی آخری تاریخ میں توسیع
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2020 1:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3/اپریل۔ بھارت کے انتخابی کمیشن نے 7 مارچ 2020 کو انتخابی بندوبست کے مختلف پہلوؤں پر قائم کردہ ورکنگ گروپ کی اہم سفارشات پر تمام شہریوں اور متعلقہ فریقوں سے ان کی رائے ؍ مشورے طلب کیے تھے، جس کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020 تھی۔
ملک میں کووڈ – 19 پر قابو پانے کی خاطر لاک ڈاؤن کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر آخری تاریخ میں توسیع کے لئے کچھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کمیشن نے اس پر غور کرتے ہوئے ان آراء کی وصولی کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل 2020 کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1448
(ریلیز آئی ڈی: 1610597)
وزیٹر کاؤنٹر : 82