سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ایسے ڈرائیونگ لائسینس اور گاڑی رجسٹریشن جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے،اس کی توسیع 30 جون تک کر دی گئی ہے


اس میں فٹنس ،پرمٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، رجسٹریشن اور موٹر گاڑیوں کے دیگردستاویزات شامل ہیں

Posted On: 31 MAR 2020 10:35AM by PIB Delhi

 

 

 

نئی دہلی،31 مارچ  /   سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈارئیونگ لائسنس، پرمٹ اور رجسٹریشن جیسے دستاویزات کے جواز کو توسیع دی ہے، جن کی میعاد یکم فروری سے ختم  ہو چکی ہے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی گئی ایک ایڈوائزری میں  وزارت نے کہا ہے کہ ایسے دستاویزات کو 23 جون تک مستند تسلیم کیا جانا چاہئے۔

ملک میں لاک ڈاؤن اور سرکاری ٹرانسپورٹ دفاتر کے بند رہنےکے سبب لوگوں کو مختلف موٹر دستاویزات کی میعاد کی تجدید میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں فٹنس ، پرمٹ ( سبھی قسم کے )،ڈرائیونگ لائسنس ،رجسٹرین یا موٹر گاڑی قانون کے تحت  دیگر متعدد دستاویزات شامل ہیں۔

 وزارت نےسبھی ریاستوں سے  ایڈوائزری کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی گذارش کی ہے تاکہ ضروری خدمات سے منسلک لوگوں ، موٹر کمپنیوں اور تنظیموں کو پریشانی نہ ہو اور انہیں کسی بھی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

*************

( م ن ۔ م ع۔ م ف (

 U. No.1421

 

 


(Release ID: 1609908) Visitor Counter : 197