ریلوے کی وزارت
انڈین ریلویز 20000 ڈبّوں کو تبدیل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،اس میں مریضوں کوبالکل الگ تھلگ رکھنے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے 3.2 لاکھ ممکنہ بیڈ بنائے جا سکتے ہیں
کووڈ -19 کےمریضوں کے لئے تیار کئے جارہے قرنطینہ کوچوں کو تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ کیا جا ئے گا
شروع میں 5000 ڈبوں کو 80000 بیڈ کی گنجائش کے لئے تیار کیا جا رہا ہے
کوچوں میں بدلاؤ لانے کا کام الگ الگ ژون میں جاری
Posted On:
31 MAR 2020 2:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 مارچ / کووڈ -19 کی تیاریوں کے تحت ملک میں تیار کی جا رہی قرنطینہ کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لئے انڈین ریلویز نے 20000 ہزار ڈبوں کو قرنطینہ ؍ آئیسولیشن ڈبوں میں تبدیل کرنے کی تیاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلح فورسیز ، طبی خدما ت،مختلف زونل ریلویز کے طبی محکمے اور آیوشمان بھارت ، وزارت صحت ، حکومت ہند کے ساتھ باہمی مشاورت کا اہتمام کیا گیا۔5 زونل ریلویز میں پہلے ہی قرنطینہ ؍ آئیسولیشن کوچوں کو لئے پروٹو ٹائپس تیار کر لئے ہیں۔
یہ تبدیلی 20000 کوچ قرنطینہ کے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنےکے لئے 3.2 لاکھ ممکنہ بستروں کا انتظام کر سکیں گے۔ شروعات میں پانچ ہزار ڈبوں کو قرنطینہ ؍ آئیسولیشن ڈبوں میں تبدیل کرنے کا کام پہلے ہی شروع کی جا چکا ہے۔ ان 5 ہزار ڈبوں میں 80000 بستروں کی گنجائش ہوگی۔ ایک کوچ میں آئیسولیشن کے لئے 16 بستر لگائے جانے کا امکان ہے۔
صرف نان-اے سی آئی سی ایف سلیپر کوچوں کو ہی قرنطینہ ؍ آئیسولیشن کوچوں میں تبدیل کئےجانے کا منصوبہ ہے۔ ہندوستانی طرز کے ایک بیت الخلاء کو باتھروم میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اس میں بالٹی ، مگ اور سوپ ڈسپنسر رکھا جائے گا۔ اس کے واش بیسن میں لفٹ ٹائپ ہینڈل والے نل مہیا کرائے جائیں گے۔ اسی طرح کے نل مناسب اونچائی پر لگائے جائیں گے تاکہ ان سے بالٹی میں پانی بھرا جا سکے ۔
باتھروم کے نزدیک پہلے کیبن کے گلیارےمیں دو اسپتال ؍ پلاسٹک پردے آڑے لگائے جائیں گے تاکہ پورے 8 برتھ والے کیبنوں کا داخلہ اور نکاس دیکھا جا سکے۔ اس کیبن کا استعمال اسٹور ؍ پیدا میڈکس ایریا کے طور پر کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے ذریعے دو آکسیجن سلینڈر مہیا کرائے جائیں گے جن کے لئے اس کیبن کی سائیڈ برتھ والی جگہ پر مناسب کلمپنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
ہر کیبن کے بیچ والے دونوں برتھ ہٹا دیئے جائیں گے ۔ طبی آلات کو لگانے کے لئے اضافی بوتل ہولڈرس مہیا کرائے جائیں گے ۔ یہ ہر کیبن میں ہر ایک برتھ کے لئے دو ہوں گے۔ فی کیبن دو اضافی 3 پیگ کوٹ ہک مہیا کرائے جائیں گے۔ مچھروں سے بچاؤ کے لئے کھڑکیوں پر مچھردانی لگائی جائے گی اور وینٹیلیشن کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے گا۔ ہر کیبن میں لال ، نیلے اور پیلے رنگ کے تین کوڑے دان دستیاب کرائے جائیں گے ۔ جن کے ڈھکن پیر سے کھولا جا سکے گا اور ان پر کوڑے والی تھیلیاں لگی ہوں گی۔
کوچوں کے انسولیشن کے لئے کوچ کی چھت اور کوچ کی کھڑکیوں کے اوپر اور نیچے دونوں طرف بانس؍ خس کی چٹائیاں فکس ؍ چپکائی جا سکتی ہیں تاکہ کوچ کے اندر گرمی کے اثر کو روکا جا سکے ۔ لیپ ٹاپ اور موبائل کی چارجنگ کے لئے سبھی پوائنٹ کام کرنے کی حالت میں ہوں گے۔ یہ بھی ضروری طور پر یقینی بنایا جائے گا کہ جب بھی کوچوں کی مانگ کی جائے گی سہولتوں سے متعلق سبھی فٹنگس اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔
شروعاتی 5000 کوچوں کو تبدیل کرنے کے لئے ان کا زون وار تقسیم درج ذیل ہیں:
شمار نمبر
|
زون
|
تبدیل کئے جانے والے ڈبوں کی تعداد
|
شمار نمبر
|
زون
|
تبدیل کئے جانے والے ڈبوں کی تعداد
|
1.
|
سی آر
|
482
|
9.
|
این ڈبلیو آر
|
266
|
2.
|
ای آر
|
338
|
10.
|
ایس آر
|
473
|
3.
|
ای سی آر
|
208
|
11.
|
ایس سی آر
|
486
|
4.
|
ای سی او آر
|
261
|
12.
|
ایس ای آر
|
329
|
5.
|
این آر
|
370
|
13.
|
ایس ای سی آر
|
111
|
6.
|
این سی آر
|
290
|
14.
|
ایس ڈبلیو آر
|
312
|
7.
|
این ای آر
|
216
|
15.
|
ڈبلیو آر
|
410
|
8.
|
این ایف آر
|
315
|
16.
|
ڈبلیو سی آر
|
133
|
ان قرنطینہ ؍ آئیسولیشن کوچوں ؍ ٹرینوں کے آپریشن اور استعمال کے لئے ڈائریکٹر جنرل برائے ریلوے ہیلتھ سروسیز تفصیلی ایس او پی جاری کریں گے۔ زونل ریلوے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا منصوبہ بنانے اور ان ریکوں کو تیار ہونے کی تاریخ کی اطلاع ریلوے بورڈ کو دینے کی صلاح دی گئی ہے۔
*************
( م ن ۔ م ع ۔ م ف (
U. No.1419
(Release ID: 1609900)
Visitor Counter : 195