امور داخلہ کی وزارت
حکومت تبلیغی جماعت ، حضرت نظام الدین دہلی کے اجتماع کے بعد جماعت کے کارکنان کووڈ- 19 پازیٹو پائے جانے والے کارکنان کی شناخت، انہیں الگ تھلگ کرنے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے لئے پابند عہد ہے
وزارت داخلہ نے تلنگانہ میں کووڈ – 19 پازیٹو معاملات کے ظاہر ہونے کے بعد 21 مارچ 2020 کو تمام ریاستوں کے ساتھ تبلیغی جماعت کے کارکنان کی تفصیلات بھیج دی ہے
تبلیغی جماعت کے 1339 جماعتیوں کو اب تک نریلا، سلطان پوری اور بکر والا کے قرنطینہ کے مراکز کے علاوہ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے
ریاستی پولیس، تبلیغی جماعت کے تمام غیر ملکی جماعتوں کے ویزہ کی جانچ کررہی ہے اور ویزہ کی خلاف ورزی کرنے کے واقعات میں کارروائی کررہی ہے
Posted On:
31 MAR 2020 6:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31؍مارچ،وزارت داخلہ نے تلنگانہ میں تبلیغی جماعت کے کارکنان میں کووڈ -19 پازیٹو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 21 مارچ 2020 کو تمام ریاستوں کے ساتھ تبلیغی جماعت کے کارکنان ، نیز غیر ملکی جماعتیوں کی تفصیلات بھیج دی گئی ہیں۔
تبلیغی جماعت کے جماعتیوں کو ، جن میں کووڈ -19 پازیٹیو پایا جاسکتا ہے، ان کی شناخت کرنے، انہیں الگ تھلگ کرنے اور قرنطینہ میں بھیجنے کے لئے فوری کارروائی کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعے تمام ریاستوں چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں کے علاوہ دہلی کے پولیس کمشنر کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ 28 اور 29 مارچ 2020 کو تمام ریاستوں کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں کو ڈی آئی بی کے ذریعے ایک بار پھر مشاورتیں بھیجی گئی ہیں۔
دریں ا ثنا مرکز ، حضرت نظام الدین دہلی میں مقیم تبلیغیوں سے ریاستی انتظامیہ پولیس کے ذریعے طبی جانچ کرانے کے لئے کہا گیا تھا۔ 29 مارچ 2020 کو تقریبا 162 تبلیغیوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔ اب تک 1339 تبلیغیوں کو نریلا ، سلطا ن پوری اور بکر والا قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے علاوہ ایل این جی پی ، آر جی ایس ایس ، جی ٹی بی ، ڈی ڈیو اسپتال اور ایمس جھجھر بھیجا گیا ہے۔ باقی ماندہ تبلیغیوں کی کووڈ – 19 انفیکشن کی جانچ کی جارہی ہے۔
عام طور پر تبلیغی جماعت کے حصے کے طور پر ہندوستان آنے والے تمام غیر ملکی شہری ٹورسٹ ویزا پر ہی ہندوستان آتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے رہنما خطوط جاری کئے ہیں کہ ٹورسٹ ویزا پر آنے والا کوئی بھی سیاح مذہبی تقریبات میں شامل نہ ہو۔ ریاستی پولیس تمام تبلیغیوں کے ویزے کے کیٹگری کی جانچ کرے گی اور ویزا شرائط کی خلاف ورزی کے معاملے میں ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔
پس منظر نامہ:
تبلیغی جماعت کا صدر دفتر (مرکز) حضرت نظام الدین نئی دہلی میں واقع ہے۔پورے ملک کے علاوہ بیرون ملک سے دیندار مسلمان ، مذہبی تقریبات میں شرکت کی غرض سے مرکز میں آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ تبلیغی سرگرمیوں کے لئے گروپوں کی شکل میں ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہیں۔یہ پورے سال جاری رہنے والا عمل ہے۔
21 مارچ 2020 کو تقریبا 824 غیر ملکی تبلیغی مذہبی کاموں کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں مصروف کار تھے۔ ان کے علاوہ 216 غیر ملکی شہری مرکز میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ 1500 سے زائد ہندوستانی تبلیغی بھی مرکز میں مقیم تھے، جبکہ 2100 ہندوستانی تبلیغی ملک کے مختلف حصوں میں تبلیغی فرائض انجام دے رہے تھے۔ 23 مارچ 2020 کے لاک ڈاؤن کا نظام الدین کے علاقے سمیت پورے دہلی میں ریاستی انتظامیہ ؍ پولیس کے ذریعے سختی سے عمل در آمد کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے سے تبلیغی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-1414
(Release ID: 1609843)
Visitor Counter : 285