صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 پر تازہ معلومات
Posted On:
31 MAR 2020 6:29PM by PIB Delhi
31 مارچ، 2020 / ملک میں کووڈ – 19 کی روک تھام ، اِس کو قابو کیے جانے اور اِس سے نمٹنے کے کاموں پر اعلیٰ ترین سطح پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ریاستوں کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات کیے گیے ہیں۔ عزت مآب وزیراعظم متعلقہ وزارتوں / محکموں اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ صورتحال پر لگاتار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں۔
عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی نے بیداری پھیلانے، سماجی طور پر ایک دوسرے سے دور رہنے پر زور دینے ، غریبوں کے لیے بنیادی ضرورت کی چیزوں کا انتظام کرنےاور کووڈ – 19 کی لعنت سے لڑنے میں سماجی بہبود کی تنظیموں کے نمائندوں کی سرگرم کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے دنیا بھر میں بھارت کے سبھی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنوں کے سربراہان کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج وزیروں کے گروپ کی دسوین میٹنگ کی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری، وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے، جہاز رانی ، کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسوکھ منڈاویا اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور وزرا کے گروپ کے ارکان بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد سے متعلق مختلف معاملات ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والے مزدوروں کے معاملے ، وائرس کے معاملات جہاں زیادہ سامنے آرہے ہیں، اُن میں اس وبا پر قابو پائے جانے کے اقدامات ، پی پی ای ، ماسک، وینٹیلیٹرز وغیرہ جیسی لازمی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے جیسے معاملات پر گروپ میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
کووڈ – 19 پر قابو پانے کے لیے سائنس اور ٹکنالوجی کی ایک بااختیار کمیٹی ، نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر ونود پول کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے، جس میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر کے وجے راگھون اور سائنسی ایجنسیاں ، سائنس داں، صنعتیں اور ضابطہ ذاتی ادارے تال میل رکھیں گے۔ یہ کمیٹی سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے ، بایو ٹکنالوجی کے محکمے ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) ، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور سائنس سے متعلق بھارتی ادارے (آئی آئی ایس سی) کے ساتھ کام کرے گی تاکہ کووڈ – 19 بیماری کی جانچ کے مراکز میں اضافے کی شدید ضرورت کے پیش نظر تحقیق و ترقی کے سلسلے میں تیزی سے فیصلے لیے جائیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، کپڑے کی وزارت ، دوا ساز کمپنیوں اور ریاستوں کے ساتھ مل کر پی پی ای، ماسک، وینٹیلیٹرز کی ضرورت اورلازمی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں پر گہری نظر رکھ رہی ہے۔ وزارت سبھی رابطوں کو تندہی کے ساتھ تلاش کرنے میں سبھی ریاستوں کے ساتھ رابطہ بھی رکھ رہی ہے تاکہ ہم اپنے قابو پانے کی حکمت عملی کے مطابق کسی کیس کو نظر انداز نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اے این ایم ، آشا، آنگن واری کارنوں ، آیوش ڈاکٹروں ، دیگر ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر صحت پیشہ وروں کے لیے ایک ویب سائٹ پر تربیتی وسائل بھی اپ لوڈ کیے ہیں، تاکہ علاقوں میں نظر رکھی جا سکے، نگرانی کی جا سکے، لیب جانچ کی جا سکے، کلینکل بندوبست کیا جا سکے، آئیسو لیشن مراکز کا بندوبست کیا جا سکے، انٹینسیو کیئر کا انتظام کیا جا سکے اور انفیکشن پر قابو پایا جا سکے اور کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کا بندوبست کیا جا سکے۔ صحت کی وزارت نے 30 مارچ کو دو ویبینار کا منعقد کیے تھے جن میں 15 ہزار نرسوں کو آن لائن تربیت دی گئی تھی۔
اب تک 1251 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور 32 اموات کی اطلاع ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 227 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور تین اموات کی تازہ خبر ملی ہے۔
۔۔۔۔
م ن۔ ا س۔م ت ح
31.3.2020
(Release ID: 1609714)
Visitor Counter : 182
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam