کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مرکزی وزیر جناب گوڑا نے ایک مہینے کی تنخواہ اور ایم پی ایل اے ڈی سے ایک کروڑ روپئے کی رقم وزیر اعظم کے راحت فنڈ میں کووِڈ19 سے نمٹنے کے لئے بطور عطیہ دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAR 2020 2:56PM by PIB Delhi
کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب سدانند گوڑا نے کووِڈ19 وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنے کے لئے راحت کاری کاموں میں صرف ہونے کی غرض سے ایک مہینے کی تنخواہ اور اپنے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے کی رقم وزیر اعظم کے راحت فنڈ میں بطور عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس امر کا اعلان کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 سے نمٹنے کی فوری ضرورت کے تحت میں اپنی ایک مہینے کی تنخواہ اور ایم پی ایل اے ڈی سے ایک کروڑ روپئے کی رقم اس وبائی مرض کی روک تھام اور معالجے کے لئے وزیر اعظم کے راحت فنڈ میں عطیہ دے رہا ہوں۔
جناب گوڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت وقتاً فوقتاً بڑی تیزی سے تمام ضروری اقدامات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ عوام الناس خصوصاً ناداروں اور کارکنان کے لئے راحتی اقدامات کا مقصد بہترین ممکن سلامتی اور صحت کی فراہمی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
U-1403
(ریلیز آئی ڈی: 1609492)
وزیٹر کاؤنٹر : 113