زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حکومت نے کووِڈ ۔19 لاک ڈاؤن کے پیش نظرفصل کے قرضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں کاشتکاروں کے لئے فوائد بہم پہنچائے


تمام کاشتکاروں کو تین لاکھ روپئے تک کے فصل قرضوں پر 31 مئی 2020 تک کے لئے یعنی ایسے قرضے جن کی ادائیگی یکم مارچ اور 31 مئی کے دوران کی جانی ہے، ان پر بینکوں کو سود میں دو فیصد کی رعایت کا فائدہ اور تمام کاشتکاروں کو فوری ادائیگی ترغیب کے تحت تین فیصد کا فائدہ فراہم کرایا جائے گا

Posted On: 30 MAR 2020 4:51PM by PIB Delhi

جاری کووِڈ۔19 وبائی مرض  کے نتیجے میں رونما ہوئے لاک ڈاؤن کے تحت حکومت نے تمام فصل قرضوں پر جو تین لاکھ روپئے تک کے بقدر کے ہوں اور بینکوں کے ذریعہ دیے گئے ہوں اور جن کی ادائیگی یکم مارچ 2020 سے 31 مئی 2020 کے دوران کی جانی تھی، ان کے سلسلے میں بینکوں کو سود کے معاملے میں دو فیصد کی رعایت کا فائدہ اور فوری ادائیگی ترغیب (پی آر آئی) کے تحت تمام کاشتکاروں کو تین فیصد کا فائدہ فراہم کرایا ہے۔

 

عوام الناس کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کے نتیجے میں بہت سارے کاشتکار ایسے ہیں جو اپنے مختصر مدتی فصل قرضوں کے واجبات کی ادائیگی کے لئے بینک کی برانچوں تک جانے سے معزور ہیں۔ اس کے علاوہ نقل و حرکت پر عائد پابندی کے ساتھ ان کی پیداوار کی بروقت فروخت اور ادائیگی کے حصول میں بھی دقتیں واقع ہیں، ایسی صورت میں کاشتکاروں کو اپنے مختصر مدتی فصل قرضوں کی ادائیگی میں دقتیں پیش آر ہی ہوں گی کیونکہ اس مدت کے دوران ان پر قرض کی ادائیگی بھی لازم ہو گئی تھی۔

 

اس مسئلے کا حل نکالنے کے لئے جو کاشتکاروں کو درپیش ہے، 31 مئی 2020 تک مختصر مدتی فصل قرضوں کے لئے جو 3 لاکھ روپئے تک کے ہیں اور جن کی ادائیگی 31 مئی 2020 تک کی جانی ہے، اس کے لئے سود میں رعایت کی توسیع  (آئی ایس) اور فوری ادائیگی ترغیب (پی آر آئی) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سے کاشتکاروں کو توسیعی مدت تک کسی طرح کے اضافی جرمانے سمیت مذکورہ زمرے کے قرضوں کی ادائیگی میں مدد ملے گی اور یہ ادائیگی 4 فیصد سالانہ کی توسیعی مدت کے ساتھ کی جا سکے گی۔

 

حکومت بینکوں کے توسط سے کاشتکاروں کو رعایتی فصل قرضے فراہم کرتی آئی ہے  جس کے تحت بینکوں کو دو فیصد سالانہ کی بنیاد پر سود کی رعایت اور ادائیگی کے معاملے میں کاشتکاروں کو تین فیصد کا اضافی فائدہ فراہم کرایا جاتا ہے یعنی تین لاکھ روپئے تک کے قرضوں کے لئے چار فیصد کی سالانہ شرح سود کے ساتھ بروقت ادائیگی کی نوعیت والی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

*****

U-1402


(Release ID: 1609490) Visitor Counter : 223