وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم اور ابو ظہبی کے شہزادہ ولی عہد کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو
Posted On:
26 MAR 2020 10:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 مارچ 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹیلی فون پر ابو ظہبی کے شہزادہ ولی عہد عالی جناب شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی۔
دونوں قائدین نے اپنے اپنے ملکوں میں کووِڈ۔19 کی جاری صورت حال پر نظریات اور خیالات کا تبادلہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ حکومتوں کے ذریعہ کیے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ چند ہفتے اس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے ازحد اہم ثابت ہوں گے اور اس کے لئے تمام ممالک کی جانب سے مربوط اور متحدہ کوششیں درکار ہوں گی۔اس منظر میں، اس پس منظر میں دونوں قائدین نے دن کے اوائل حصے میں جی20 ممالک کی جانب سے منعقد کیے گئے اجتماع کے اہتمام کی ستائش بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی اور ان کو دی جانے والی اہمیت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورت حال میں اپنے اپنے افسران کے مابین باقاعدگی سے رابطہ قائم رکھے جانے پر بھی اتفاق کیا، بطور خاص ضروری اشیاء کی فراہمی کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی بات کی گئی۔
عالی جنا ب شہزادہ ولی عہد نے وزیر اعظم کو ابو ظہبی میں رہ رہے 2 ملین بھارتی افراد کی فلاح و بہبود کو قائم رکھنے اور یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے شہزادہ ولی عہد اور پورے شاہی خاندان اور عمارات کے عام شہریوں کی کی اچھی صحت اور خیروعافیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہزادہ ولی عہد نے بھی اپنی جانب سے پوری گرم جوشی کے ساتھ وزیر اعظم کی نیک تمناؤں کا جواب ارسال کیا۔
***
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-س ش- ا ن)
U-1394
(Release ID: 1608560)
Visitor Counter : 126
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam