صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے نوول کوروناوائرس (کووڈ-19) کی روک تھام کے سلسلہ میں کئے گئے اب تک کے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا
اندازہ لگانے اور جائزہ لینے کے لئے خصوصی ٹیموں کو الگ تھلگ کرنے کی سہولتیں کاباقاعدہ نیاد پر جائزہ لینا چاہئے
Posted On:
18 MAR 2020 3:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 مارچ / صحت او ر خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں وزارت کے سینئر افسران ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹوں /سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹروں کے ساتھ اعلی سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ان اسپتالوں میں صفدر جنگ، ڈاکٹر آر ایم ایل اور ایمس شامل ہیں۔
مرکزی وزیر صحت نے شروع ہی میں ان اقدامات کی تعریف کی جو مرکزی اور ریاستی سطح پر نیز بیرون ملکوں میں بھارتی سفارت خانوں کی سطح پر مختلف وزارتوں کے قریبی تال میل سے کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے سرگرم نگرانی ، متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آنے والوں کی موثر شناخت اور کووڈ-19 کو محدود کرنے اور ان کے بندوبست کے لئے ان کی تیاری کی تعریف کی۔
انہوں نے اسپتالوں کے بندوبست مثلاً او پی ڈی بلاکوں ، جانچ کرنے والے کٹوں ، ذاتی تحفظ کے سامان (پی پی ایز) دواؤں اور موزوں آئیسولیشن وارڈ کی فراہمی کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتالوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام صحت کارکنوں کے لئے مناسب تعداد میں تحفظاتی گیئر کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہیں بتایا گیا کہ مناسب مقدار میں ذاتی تحفظ کاسامان (پی پی ایز) ماسک، سنیٹائزر ،ہاتھ سے استعمال ہونے والے تھرمومیٹر وغیرہ کو حاصل کیا جارہا ہے اور انہیں مانگ کے مطابق متعلقہ مقامات پر فراہم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ان کا اسٹاک بھی کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے بڑی تفصیل کے ساتھ بچا کرنکالےگئے افراد کے لئے جن میں ایئرپورٹ پرآنے والے مسافر دیگر ٹرانزٹ مقامات پر آنے والے مسافروں کو الگ الگ کرنے آئیسولیشن سہولتوں تک مسافروں کو پہنچانے اور صحت کی جانچ وغیرہ کے لئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر صحت نے ہدایت کی ہے کہ الگ تھلگ کرنے کی سہولتوں کا مسلسل معائنہ کرنے اور جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں مقرر کی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ روزانہ ان کا جائزہ لیں گے جس کا مقصد ان سہولتوں میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ متعلقہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بحران کے بندوبست کے ایک ذریعہ کے طور موثر مواصلات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر ش وردھن نے ملٹی میڈیا سے کہا کہ وہ ایسی مہمیں چلائیں جن میں مختلف پہلوؤں پر زور دیا گیا ہو، مثلاً احتیاطی اقدامات توہمات کو ختم کرنا ، رہنما خطوط ، مشوروں اور جانچ کی تجربہ گاہوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا وغیرہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ج۔ ج۔
U- 1303
(Release ID: 1606924)
Visitor Counter : 123
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada