وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  نے کہا کہ  حکومت کووڈ-19  سے پیدا ہوئی  صورتحال کےتئیں پور طرح  چوکنا ہے


عوام سے بدحواس  نہ ہونے اور غیر ضروری  سفر سے گریز کرنے کی اپیل

آنے والے  دنوں میں کوئی بھی مرکزی  وزیر غیر ملکی دورہ نہیں کرے گا

Posted On: 12 MAR 2020 5:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 11  مارچ /وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ  حکومت کووڈ-19  نوول کورونا وائرس  کی وجہ سے پیدا ہو ئی صورتحال کے تئیں  پوری طرح چوکنا ہے۔

وزیراعظم نے آج اپنے  ایک ٹوئیٹ میں کہا   ہے کہ   ملک میں  سب کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے     وزارتوں اور ریاستوں میں   متعدد  مثبت اقدامات کئے ہیں۔ 

انہوں نے عوام سے بدحواس نہ ہونے     اور غیر ضروری   سفر سے گریز  کرنے نیز   بھیڑ بھاڑ سے  دور رہنے کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ     آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت کا کوئی بھی وزیر  غیر ملکی  دورہ نہیں کرے گا۔

***

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U-1190

 


(Release ID: 1606148) Visitor Counter : 89