کابینہ

کابینہ نے صحت کےشعبے میں بھارت اور کوٹے ڈی آئیوری کے مابین تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی

Posted On: 04 MAR 2020 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 مارچ    /  مرکزی کابینہ نے   جمہوریۂ ہند کی وزارت صحت اور کنبہ بہبود  نیز   جمہوریہ کوٹے ڈی آئیوری کی صحت اور  ہیلتھ اینڈ پبلک ہائیجین  کی وزارت کے مابین  صحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو   اپنی  منظوری دے دی ہے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت تعاون   کے  درج ذیل  شعبوں پر احاطہ کرے گی ۔

  1. ترقی یافتہ طبی ٹیکنا لوجی ، نیو کلیائی ادویہ ، آنکھ کی پتلی کی تبدیلی ،  قلبی سرجری ، نیفرو لوجی ، ہیمو ڈائلسس اور طبی  تحقیق  کے شعبوں میں  ڈاکٹروں ، افسروں اور دیگر صحتی پیشہ وران اور ماہرین کا باہم تبادلہ  اور  تربیت ۔
  2. ادویہ اور  فارما سیوٹیکل مصنوعات کی ضابطہ بندی ۔
  3. انسانی وسائل   کو فروغ دینے کے سلسلے میں امداد اور   حفظانِ صحت  سہولتوں کی فراہمی ۔
  4. طبی اور صحتی  تحقیق و ترقیات ۔
  5. حفظانِ صحت کےشعبے کا انتظام اور عوامی صحتی خدمات ، جن میں ہنگامی حالات میں  طبی مقاصد کے تحت  متاثرہ افراد   کا انخلاء بھی شامل ہے ۔
  6. جینرک اور  لازمی ادویہ کی فراہمی اور  ڈرگس سپلائی کے لئے وسائل کی بہم رسانی ۔
  7. ایچ آئی وی / ایڈز کے شعبے میں اشتراک اور تحقیق ۔
  8.  بڑے پیمانے پر  وبائی شکل میں بیماریوں کی نگرانی  سے متعلق تکنیک اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لئے ترقی اور فروغ  جاتی اقدامات ۔
  9. بنیادی حفظان صحت کے شعبے میں بہترین طریقہ ہائے کار کا باہم تبادلہ ۔
  10. اسپتالوں کے نظام اور  کمیونٹی حفظان صحت مراکز کے سلسلےمیں  جانکاریوں اور انتظامی امور کا باہم  تبادلہ ۔
  11. صحت عامہ کو فروغ دینا  اور طبی فضلے   کے انتظام کے سلسلے میں  تجربات کو ساجھا کرنا ۔
  12. انتظامی امور  ۔
  13. صحت عامہ کو فروغ اور بیماریوں کی روک تھام ۔
  14. غیر متعدی بیماریاں ۔
  15. پیشہ ورانہ اور ماحولیاتی صحت ۔
  16. طبی تحقیق ۔
  17. کوئی بھی دیگر شعبہ ، جس میں باہمی طور پر اتفاق کرکے تعاون کیا جا سکے ۔

تعاون کی تفصیلات طے کرنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ  تشکیل دیا  جائے گا ، جو مذکورمفاہمتی عرضداشت  کے نفاذ کے پہلو  کی نگرانی  بھی کرے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔    ع ا  )      

U. No. 1042



(Release ID: 1605197) Visitor Counter : 134