کابینہ

کابینہ نے ہند اورآئس لینڈ کے درمیان مستحکم ماہی پروری کے فروغ کے میدان میں


ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 12 FEB 2020 3:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 فروری   :وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی  میں آج مرکزی کابینہ نے ہند اورآئس لینڈ کے درمیان مستحکم ماہی پروری کے فروغ کے میدان میں ہوئے ایک مفاہمت نامے ( ایم اویو) پردستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ اس مفاہمت نامے پر10ستمبر، 2019کو دستخط ہوئے تھے ۔ اس مفاہمت نامے کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں :

*سائنسدانوں اورماہرین کے تبادلے اوران مناسب پلیس منٹ کے لئے خصوصی  طورپرساحل سمندرسے نزدیک اورگہرے سمندری علاقوں میں ‘‘کل اجازت دیئے گئے پکڑی جانے والی مچھلیوں ’’ یعنی ٹوٹل الاؤایبل کے تخمینے کے لئے سہولیات مہیاکرانا۔

*جدید ماہی پروری انتظام اورمچھلیوں کی ڈبہ بندی یاپروسیسنگ کے میدان میں مختلف انتظامی پہلوؤں میں اہم ماہی پروری ( فشریز ) اداروں کے عملے کو تربیت مہیاکرانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔

*سائنسی ادب ، ریسرچ فائنڈنگز اعردیگرمعلومات کا تبادلہ

*ماہی گیری کے پس منظرمیں ماہرین /مہارت پرمبنی مطالعوں کاتبادلہ ، صنعت سازی کے فروغ کے لئے اعلیٰ سمندری ماہی مصنوعات کی پروسیسنگ اورمارکیٹنگ اس مفاہمت نامے سے ہندوستان اورآئس لینڈ کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مستحکم ہوں گے اورباہمی امورپرپرمشاورت سمیت ماہی پروری پرمشاورت اور اشتراک کو بڑھاواملے گا۔

*****

( م ن  ۔ ش  ت ۔ ع آ)

U-729

 



(Release ID: 1602982) Visitor Counter : 159