وزیراعظم کا دفتر

دفعہ370کی منسوخی جموں و کشمیر کے عوام کے تئیں حکومت کے اعتماد اور بھروسے پر مبنی ہے


صدر کے خطبے پر شکریے کی تحریک کا لوک سبھا میں جواب

Posted On: 06 FEB 2020 4:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،06؍فروری: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے ملک کے باقی حصے کے ساتھ جموں و کشمیر کی مکمل یکجہتی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج  صدر کے خطبے پر شکریے کی تحریک کا لوک سبھا میں جواب دے رہے تھے۔

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا تاج قرار دیا  اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اصل شناخت  اس کےتمام عقائد اور صوفی روایات کے تئیں اس کا یکساں احترام  ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خطہ پیچھے نہیں رہ سکتا اور اسے ایک ایسے خطے کے طورپر ذکر کیا ، جس نے گن ، بم، دہشت اور علیحدگی پسندی سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہو۔

19 جنوری 1990ءکا ذکر کرتےہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اپنی شناخت کھونی پڑی تھی، کیونکہ انہیں جموں و کشمیر سے نکال دیاگیا تھا۔

اپنے طویل جواب میں وزیر اعظم نے خطے کی صورتحال کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ آئین کی دفعہ 370 کو جموں و کشمیر کے عوام میں مکمل اعتماد اور بھروسے کے ساتھ منسوخ کیاگیا تھا اور خطے کی ترقی تیز رفتار سے جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خطے پر جو پابندیاں عائد  کی گئی تھیں، وہ ہٹائی جارہی ہیں اور مرکزی وزراء ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مختلف حصوں کا دورہ کررہے ہیں اور عوام سے براہ راست جانکاری حاصل کررہے ہیں اور حکومت یقیناً ان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات   پر ہی کام کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور اس کی ہمہ گیر  ترقی کے لئے کام کرنے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  لداخ کو ایک کاربن نیوٹرل مرکز کےزیر اہتمام کے طورپر فروغ دیا جائے گا۔

 

 

 

*************

 

م ن۔ح ا ۔ ن ع

 (U: 617)



(Release ID: 1602318) Visitor Counter : 158