صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کورونا وائرس پر تازہ جانکاری : سفر سے متعلق نظر ثا نی شدہ ہدایات جاری کی گئیں
Posted On:
03 FEB 2020 10:24AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 فروری /جیسا کہ کل کہا جاچکا ہے کہ سفر سے متعلق ہدایت جس پر مزید نظر ثانی کی گئی ہے، اس میں عوام کو مطلع کیاگیا ہے کہ وہ چین کا سفر کرنےسے گریز کریں اور 15 جنوری 2020 یا اس کے بعد سے اگر کسی نے چین کا سفر کیا ہے یا آئندہ کوئی شخص چین کا سفر کرے گا تو اسے بھارت واپس آنے سو روک دیا جائے گا۔
- جن لوگوں کے پاس چین کا پاسپورٹ ہے ان کی ای-ویزا کی سہولت عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
- چین کے جن باشندوں کو ای-ویزا دی جاچکی ہے وہ عارضی طور پر جائز نہیں مانی جائے گی۔
- چین سے بذات خود ویزا حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست داخل کرنے کی سہولت معطل کردی گئی ہے۔
- جن لوگوں کی کسی مجبوری کے تحت بھارت کا دورہ کرنا پڑ رہا ہے ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بیجنگ میں بھارتی سفارت خانے ، یا شنگھائی یا گوانگ چو میں قونصل خانے سے رابطہ قائم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا ب ۔ ج۔
U- 500
(Release ID: 1601741)
Visitor Counter : 165