وزارت خزانہ

حکومت کھلے میں رفع حاجت کے ماحول کو ختم کرنے اور اس عادت میں پائیداری لانے کے تئیں پابند عہد


مالی سال 2020-21 میں سوچھ بھارت مشن کے لیے 12,300 کروڑ روپےکا بجٹ کے ذریعے التزام

کچڑا بندوبست کے ساتھ ساتھ لیکویڈ اور گرے آبی بندوبست پر فوکس

جل جیون مشن کے لیے 3.60 لاکھ کروڑ روپے منظور

Posted On: 01 FEB 2020 2:05PM by PIB Delhi

حکومت کھلے میں رفع حاجت سے پاک ماحول کو ختم کرنے اور اس عادت میں پائیداری لانے نیزکوئی اس صورت حال سے محروم نہ رہے، اس کو یقینی بنانے کے  تئیں پابند عہدہے۔آج پارلیمنٹ میں 2020-21 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ فی الحال لکویڈ اور گرے  آبی بندوبست کے سلسلے میں مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔توجہ ٹھوس کچڑے کو اکٹھا کرنے اورجہاں سے اسے اکٹھا کیا جارہا ہے، وہیں پر  اسے علیحدہ کرنے اور اس کی پروسیسنگ کرنے پربھی ہونی چاہیے۔ مالی سال 2020-21 میں سوچھ بھارت مشن کے لیے مجموعی طور پر 12,300 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ جل جیون مشن کے لیے 3.60لاکھ کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سبھی کنبوں کو پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کی سہولت دستیاب کرانا ہے۔محترمہ نرملا سیتارمن نے مزید کہا کہ اس اسکیم میں پانی کے مقامی وسائل میں اضافہ کرنے ، پانی کے موجودہ وسائل کو ری-چارج کرنے اور پانی جمع کرنے اور اس کے کھارے پن کو دور کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ شہر جن کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے، وہاں یہ ہدف رواں سال کے دوران ہی پورا ہوجائے۔ اس اسکیم کے لیے مالی سال 2020-21 کے دوران 11,500 کروڑ روپے کے وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔

********

 

 

(م ن۔ ۔ م م۔۔ت ع)

U-470



(Release ID: 1601489) Visitor Counter : 84