کابینہ
کابینہ نے ہومیوپیتھی بل -2019 کے قومی کمیشن میں سرکاری ترمیمات کی منظوری دے دی ہے
Posted On:
29 JAN 2020 2:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍جنوری،مرکزی کابینہ نے ، جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، ہومیو پیتھی بل- 2019 کے لئے قومی کمیشن میں سرکاری ترمیمات کی منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد ہومیوپیتھی سینٹرل کاؤنسل ( ایچ سی سی) قانون ، 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔ اس وقت یہ بل راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے۔
ترمیمات کے ذریعے:
- ہومیوپیتھی کی تعلیم کے شعبے میں ضروری ضابطوں کی اصلاحات کو یقینی بنایا جا ئے گا۔
- اس بل سے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کمیشن کے ذریعے ملک کے تمام حصوں میں صحت سے متعلق کفایتی خدمات کی فراہمی کو فروغ حاصل ہوگا۔
پس منظر:
ہومیوپیتھی سینٹرل کاؤنسل (ایچ سی سی) قانون – 1973 کے بنانے کا مقصد تعلیم اور ہومیوپیتھی کی پریکٹس کو باضابطہ بنانے کے لئے سینٹرل کاؤنسل آف ہومیوپیتھی قائم کرنا تھا۔ اس کے تحت ہومیوپیتھی کا مرکزی رجسٹر اور اس سے متعلق معاملات کا ریکارڈ مرتب کرنا تھا۔ یہ قانون انڈین میڈیکل کونسل قانون –1956 کے طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس کے اہم کاموں میں اس کی تشکیل اور میڈیکل کاؤنسل آف انڈیا سے مماثلت رکھنے والے اختیارات کا ضابطہ تیار کرنا تھا۔ یہ قانون ہومیوپیتھی کی تعلیم اور اس کی پریکٹس کی ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے لیکن کونسل کے کام کاج میں بہت سی رکاوٹوں کو محسوس کیا گیا جس کا نتیجہ میڈیکل تعلیم اور معیاری ہومیوپیتھک صحت ، خدمات کی فراہمی میں سنجیدہ منفی اثرات کی شکل میں ظاہر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-401
(Release ID: 1600968)
Visitor Counter : 140
Read this release in:
Manipuri
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada