پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 JAN 2020 10:58AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 جنوری؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائے دہندگان کے قومی دن(نیشنل ووٹرس ڈے) کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘رائے دہندگان کے قومی دن پر مبارکباد۔ہم ہندوستان کی انتخابی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے انتخابی عمل کو مزید فعال اور شمولیت والا بنانے کے لیے بہت ساری کوششیں کی ہیں۔ آج کا دن رائے دہندگان میں بیداری لانے اور رائے دہندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ترغیب دیتا ہے، جو ہماری جمہوریت کو مزید مستحکم کرتا ہے’’۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔اض۔ را ۔ 25 - 01 - 2020)
U. No. 360