کابینہ

کابینہ نے ہنداور برازیل کے مابین جرائم کے معاملات میں باہمی قانونی تعاون کو منظوری دی

Posted On: 22 JAN 2020 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 22؍جنوری2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے جمہوریہ ہند اور فیڈریٹیو ریپبلک آف برازیل کے مابین جرمانہ معاملات پر باہمی قانونی تعاون پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس معاہدے کا مقصد مجرمانہ معاملات میں باہمی قانونی تعاون اور کوآپریشن کے ذریعہ جرم کی تفتیش اور جرم کے استغاثے کے ذریعہ دونوں ممالک میں اثر کو فروغ دینا ہے۔ جرم کے بین ملکی پس منظر اور اس کے دہشت گردی سے رابطوں کے پیش نظر، مجوزہ معاہدہ، وفاقی برازیل جمہوریہ کے ساتھ جرم کے استغاثےاور تفتیش نیز سراغ لگانے، جرائم پر قابو پانے اور ترقی وغیرہ کی کارروائی اور دہشت گردی کے کاموں کے مالی فنڈز کی فراہمی وآلہ جرم پر کارروائی کے لئے باہمی تعاون کے لیے ایک وسیع قانونی فریم ورک فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

*******************



م ن۔ش ت۔ن ع

U: 320



(Release ID: 1600228) Visitor Counter : 123