کابینہ
کابینہ نے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے انضمام کے پیش نظر اشیاء اور خدمات ٹیکس ، اضافی قدر کے ٹیکس (ویٹ) اور ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق قوانین میں ترمیم ؍ توسیع ؍ منسوخی کی منظوری دی
Posted On:
22 JAN 2020 3:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22؍جنوری، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دمن کو صدر دفتر بنانے کی خاطر اشیاءاورخدماتٹیکس،اضافیقدرکےٹیکس (ویٹ) اورایکسائزڈیوٹیسےمتعلق مندرجہ ذیل قوانیناور ریگولیشن میںترمیم ؍ توسیع ؍ منسوخیکیمنظوریدے دی ہے۔
- مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس قانون 2017 (2017 کا نمبر 12) کو ترمیم کرکے اشیاء اور خدمات ٹیکس (ترمیمی ) ریگولیشن 2020 کرنا۔
- مرکز کے زیر انتظام اشیاء اور خدمات ٹیکس ایکٹ 2017 (2017 کا نمبر 14) کو تبدیل کرکے مرکز کے زیر انتظام اشیاء اور خدمات ٹیکس (ترمیمی) ریگولیشن 2020 کرنا۔
- دادر اور نگر حویلی اضافی قدر کے ٹیکس ( ویٹ ) ریگولیشن 2005 (2005 کا نمبر 2) کو تبدیل کرکے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اضافی قدر کے ٹیکس (ترمیمی) ریگولیشن 2020 کرنا۔
- دمن اور دیو اضافی قدر والے ٹیکس ریگولیشن 2005 (2005 کا نمبر 1) کو دمن اور دیو اضافی قدر کے ٹیکس ( منسوخی) ریگولیشن 2020 کے طور پر منسوخ کرنا۔
- گوا ، دمن اور دیو ایکسائز ڈیوٹی قانون 1964 ( 1964 کا نمبر 5) کو تبدیل کرکے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو ایکسائز ڈیوٹی (ترمیمی) ریگولیشن 2020 کرنا۔
- دادر اور نگر حویلی ایکسائز ڈیوٹی ریگولیشن 2012 (2012 کا نمبر 1) کو دادر اور نگر حویلی ایکسائز ڈیوٹی ( منسوخی ) ریگولیشن 2020 کے طور پر منسوخ کرنا۔
- دمن کو دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کا صدر دفتر قرار دینا ۔
ان ترمیمات سے کم از کم حکومت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ حکمرانی کی راہ ہموار ہوگی ، جس میں ٹیکس کی مشترکہ اتھارٹی، کام میں دہرے پن کو کم کرکے اور انتظامیہ کی صلاحیت میں اضافہ کرکے شہریوں کے لئے خدمات کی بہتر فراہمی جی ایس ٹی ، ویٹ اور ریاستی ایکسائز کے قوانین میں زیادہ یکسانیت پیدا کرنے میں مدد کرے گی اور یہ جی ایس ٹی ٹیکس ، ویٹ ، ریاستی ایکسائز کے ساتھ ساتھ بقایا جات کی وصولی میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ مذکورہ ترمیمات نہ صرف ٹیکس قوانین میں یکسانیت پیدا کریں گی بلکہ قانونی نظام کو بھی مستحکم کریں گی۔
دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام ان دونوں علاقوں کے عوام کے لئے کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے نظرئے کو حقیقت میں بدلنے کی خاطر ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس سے نہ صرف سرکاری خزانے میں بچت ہوئی ہے بلکہ ٹیکس حکام کے روز مرہ کے کاموں میں ربط اور استحکام پیدا کرنے کی خاطر یکسانیت اور استحکام کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ یہ کامیابی دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے انضمام کے پیش نظر دمن کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 26 جنوری 2020 کو صدر دفتر قرار دئے جانے کے پیش نظراشیاءاورخدماتٹیکس،اضافیقدرکےٹیکس (ویٹ) اورایکسائزڈیوٹیسےقوانیناور ریگولیشن میںترمیم ؍ توسیع ؍ منسوخیکیمنظوریکے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-305
(Release ID: 1600150)
Visitor Counter : 118