وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سلطان قابوس بن سعید السعید کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
11 JAN 2020 8:59AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے عالی جاہ سلطان قابوس بن سعید السعیدکے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘عالی جاہ سلطان قابوس بن سعید السعید کی رحلت کے بارے میں جان کرمجھے سخت صدمہ پہنچا ہے۔وہ ایک بصیرت کے حامل رہنما اور مدبر سیاست داں تھے، جنہوں نے عمان کو ایک جدید اور خوش حال ملک میں تبدیل کردیا۔ وہ ہمارے خطے اور دنیا بھر کے لیے امن کے علمبردار تھے۔
سلطان قابوس ہندوستان کے سچے دوست تھے۔ انہوں نے ہندوستان اور عمان کے درمیان بہترین اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط قیادت فراہم کی۔ ان کی طرف سے جو گرمجوشی اور پیار مجھے حاصل ہوا،میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔خدا ان کو ابدی سکون عطا کرے’۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔م ع۔ ت ع۔
U-154
(Release ID: 1599121)
Visitor Counter : 80