کابینہ

مرکزی کابینہ نے بجلی کی سپلائی کے شعبےمیں تعاون کےلئے ہندوستان اور جاپان کوئلہ ایجنسی سینٹر کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 11 DEC 2019 6:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 11 دسمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں  مرکزی کابینہ نے آج    ٹھوس  ، مستحکم اور کم کاربن  والی بجلی کی سپلائی   کے لئے فعال اور ماحولیاتی  بہتری کے لئے   ہندوستان کی سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی اور اور جاپان – بھارت تعاون  سے متعلق  جاپان کول انرجی سینٹر کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط  کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے ۔

          یہ مفاہمت نامہ  ایک مثبت فریم ورک فراہم کرے گا ، جس سے مطالعات ، تربیتی پروگرام اور ایک دوسرے کو  معلومات  فراہم کرنے کی  سرگرمیوں  کے ذریعے  ٹھوس ، مستحکم اور کم کاربن والی تھرمل بجلی   کے فروغ کو آگے بڑھانےمیں رکاوٹیں اور دیگر مسائل سے  نمٹا جاسکے گا اور جس کے نتیجے میں ہندوستان میں مجموعی طور پر بجلی کے فروغ کے لئے ماحول ساز گار بنے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ حکومتِ ہند کی جانب سے موجودہ پالیسی کے نفاذ کو تیز کیا جا سکے گا ۔  

 

۔ ۔  ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ع ا )

 

 U. No. 5757

 



(Release ID: 1596021) Visitor Counter : 101