وزیراعظم کا دفتر

برازیل کا دورہ مجھے بھارت ۔ برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کر نے کا موقع فراہم کرے گا : وزیر اعظم

Posted On: 12 NOV 2019 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 12 نومبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی رواں سال 13 اور 14 نومبر کو برازیل میں منعقد ہونے والی برکس چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے جا رہے ہیں ۔ اس چوٹی کانفرنس کا موضوع ہے ” اقتصادی ترقی برائے اختراعاتی مستقبل ۔

            وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ” میں برکس رھنماوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کا منتظر ہوں ۔ اس چوٹی کانفرنس کے حاشیے پر ، میں برکس بزنس فورم سے خطاب کروں گا اور برکس بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات کروں گا ساتھ ہی نیو ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ بھی ملاقات اور بات چیت کروں گا ۔ اقتصادی تعلقات میں بہتری برکس اقوام کے مفاد میں ہے ۔ برازیل کا دورہ مجھے برازیل کے صدر کے ساتھ بھارت ۔ برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت ، دفاع ، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کی زبردست صلاحیت موجود ہے ۔

             میں رواں سال 13 اور 14 نومبر کو برازیل میں منعقد ہونے والی برکس چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے جا رہا ہوں ۔ اس چوٹی کانفرنس کا موضوع ہے ” اقتصادی ترقی برائے اختراعاتی مستقبل ۔ “ میں برکس رہنماؤں کے ساتھ مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کا منتظر ہوں ۔

Narendra Modi (@narendramodi) November 12, 2019

             اس چوٹی کانفرنس کے حاشیے پر ، میں برکس بزنس فورم سے خطاب کروں گا اور برکس بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات کروں گا ساتھ ہی نیو ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ بھی ملاقات اور بات چیت کروں گا ۔ اقتصادی تعلقات میں بہتری برکس اقوام کے مفاد میں ہے ۔

Narendra Modi (@narendramodi) November 12, 2019

             برازیل کا دورہ مجھے برازیل کے صدر @jairbolsonaro کے ساتھ بھارت ۔ برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت ، دفاع ، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے ۔

http://t.co/48pMuQVYuc

Narendra Modi (@narendramodi) November 12, 2019

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U .5068

 

 

 



(Release ID: 1591448) Visitor Counter : 69