وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 2 سے 4 نومبر تک تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے


وزیراعظم آسیان سے متعلق مختلف سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے

وزیراعظم آج بینکاک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے

Posted On: 02 NOV 2019 11:03AM by PIB Delhi

نئی دہلی،02  نومبر  / وزیراعظم جناب نریندر مودی آج بینکاک تھائی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ آسیان سے متعلق مختلف سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے جن میں آسیان – ہند سربراہ کانفرنس ، مشرقی ایشیائی سربراہ کانفرنس اور آر سی ای پی مذاکرات سے متعلق ایک میٹنگ شامل ہے۔ وہ اہم دو طرفہ اور عالمی معاملات پر بات چیت کے لیے عالمی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔

اپنے روانگی کے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آسیان سے متعلق سربراہ کانفرنس ہندوستان کی خارجہ پالیسی ، خصوصی طور پر ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کے کلیدی عناصر ہیں۔ مشرقی ایشیائی سربراہ کانفرنس پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  یہ سربراہ کانفرنس ہند-بحرالکاہل خطے سے متعلق ہماے ویژن کو پیش کرنے کا موقع فراہم کراتی ہے۔

آج شام چھ بجے وزیراعظم بینکا ک میں ‘سواسدی پی ایم مودی’ کمیونٹی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ تھائی لینڈ کے لیے ہندوستانی برادری کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں اُن سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ ا گ ۔ م ت ح(

 

                                                                                                            U-4895

 



(Release ID: 1590120) Visitor Counter : 63