وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے شیلانگ کے آرک بشپ ریو۔ ڈومنک جالا کے وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 12 OCT 2019 10:34AM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،12   اکتوبر  / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج شیلانگ کے آرک بشپ ریو ڈومنک جالا کے وفات پر تعزیت کا اظہا رکیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ آرک بشپ کی رحلت سے رنجیدہ ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ریو ڈومنک جالا کو ہمیشہ ‘‘سماج کی بے لوث خدمت اور میگھالیہ کی ترقی کے تئیں ان کے جنون کے لیے یاد کیا جائے گا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔’’

شیلانگ کے آرک بشپ ریو ڈومنک جالا کی  وفات 11 اکتوبر 2019 کو متحدہ ریاست ہائے امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک کار حادثے میں ہو گئی۔

انہیں 19 نومبر، 1977 کو ڈان باسکو کے سیلیسین کا پادری مقرر کیا گیا تھا۔ دسمبر  1999 میں شیلانگ  کا آرک بشپ بنائے جانے سے قبل وہ گواہاٹی مجلس کے سربراہ تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض۔ م ت ح(

                                                                                                            U-4568



(Release ID: 1587927) Visitor Counter : 73