وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی اقوام متحدہ  کے زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی روک تھام کے کنونشن کے فریقوں کی 14ویں کانفرنس  سے خطاب کریں گے


بھارت نے چین سے  دو سال کے لئے کنونشن کے فریقو ں کی  کانفرنس  کی صدارت سنبھال لی ہے

Posted On: 08 SEP 2019 8:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی  09 ستمبر   ۔وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  وزیر اعظم جناب نریندر مودی اقوام متحدہ  کے زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی روک تھام کے کنونشن کے ( یواین سی سی ڈی ) فریقوں کی  14ویں کانفرنس (سی او پی -14) سے خطاب کرنے والے ہیں۔یہ کانفرنس کل اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ہورہی ہے۔

          یہ کانفرنس ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب بھارت نے  سی اوپی کی صدارت چین سے دوسال کے لئے سنبھالی ہے ۔اس  سے ماحولیات  خاص طور پر زمین کے بندوبست سے متعلق مسائل  پر عالمی تبادلہ خیال میں  اضافہ  ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  بھارت کو  سی او پی کی سب کی سب   تین   ریو  کنونشنز  کے انعقاد  کی میزبانی کااعزاز حاصل  ہوا ہے ۔ یہ کنونشنز تھیں  آب وہوا کی تبدیلی ،  حیاتیاتی تنوع اور زمین کا بندوبست   ۔

          کانفرنس کے دوران  اندازاََ  7200 افراد کے  اس میں  شرکت کرنے کی امید ہے، جن میں حکومتوں کے وزرا  اور سرکاری  ،غیر سرکار ی   ،  بین حکومتی تنظیموں کے نمائندے ،سائنسداں ،خواتین اور 197 فریقوں  کے نوجوان شامل ہیں۔کانفرنس میں تقریباََ  30 فیصلے کئے جائیں  گے ، جس کا مقصد پوری دنیا میں زمین کے استعمال کی پالیسیوں کو مستحکم بنانا اور آنے والے خطرات پر توجہ دینا ہے ، جن میں  زبردستی نقل وطن ،  ریت  اور دھول  کے طوفان   اور خشک سالی وغیرہ شامل ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4085



(Release ID: 1584519) Visitor Counter : 52