وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کے ذریعے شیروں کی گنتی سے متعلق تخمینہ 2018 کے چوتھے سلسلے کے نتائج کا اجراء
Posted On:
28 JUL 2019 4:53PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔28؍جولائی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 29 جولائی 2019 کو لوک کلیان مارگ پر کُل ہند ٹائیگرتخمینہ 2018 کے چوتھے سائیکل کے نتائج کا اجراء کریں گے۔
اپنے احاطہ کرنے، نمونے جمع کرنے اور کیمرا ٹریپنگ کی تعداد وغیرہ کے لحاظ سے شیروں کی گنتی کا یہ چوتھا سائیکل اور ان کی تعداد کا اندازہ لگانے کا عمل دنیا کا جنگلی جانوروں کا سب سے بڑا سروے کہا جاسکتا ہے۔
بھارت ہر چار سال کے بعد کُل ہند پیمانے پر ٹائیگر اسٹیمیشن کا عمل انجام دیتا ہے۔ اس طرح کے تین تخمینے پہلے ہی 2006، 2010 اور 2014 میں لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت اور نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی نے موسمیاتی تبدیلی کے برعکس اثرات کو کم کرنے کیلئے ایک اقتصادی مالی قدر وقیمت کے تعین کا عمل بھی انجام دیا ہے جس کا تعلق شیروں سے ہے۔ اس طرح کی دخل اندازیوں اور تخمینوں کو قانونی طور پر ٹائیگر کنزرویشن پلان کے تحت شروع کیا گیا ہے تاکہ اسے ادارہ جاتی شکل دی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔۔ع ن
U-3479
(Release ID: 1580612)
Visitor Counter : 139