کابینہ

مرکزی کابینہ نے بہت اونچے پہاڑی علاقوں میں رہنے اورادویات کے سلسلے میں مشترکہ تحقیقی کام کے سلسلے میں بھارت اور کرغستان کے درمیان تعاون میں مفاہمت کی منظوری دی

Posted On: 12 JUN 2019 8:10PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی13جون۔مرکزی کابینہ نے  جس  کی  میٹنگ کی  صدارت  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  نے کی ،  بہت اونچے  پہاڑی علاقوں میں  رہنے اور ادویات کے سلسلے  میں مشترکہ  تحقیقی کام  کے سلسلے  میں  بھارت اورکرغستان  کے درمیان   تعاون میں مفاہمت  کی منظوری دی ہے ،  جس کا مقصد سائنس  اور ادویات   خاص  طور پر بہت اونچے  پہاڑی علاقوں میں رہائش رکھنے اور وہاں کی ضرورت کے مطابق  ادویات استعمال کرنے  کے بارے  میں  باہمی تعلقات  کو فروغ دینا اور انہیں   مزید مستحکم بنانا ہے ۔

          باہمی تعاون کی اس مفاہمت سے   اونچے  پہاڑی علاقوں میں  رہنے والے فوجیوں کے   جسمانی  اور ذہنی حالات  کو سمجھنے   اور وہاں رہنے کی وجہ سے  ذہنی  پریشانیوں کو کم  کرنے  میں  مددملے  گی۔ ان پریشانیوں کو  بھارت اورکرغستان کے  فوجیوں  نیزدیگر لوگوں  کے لئے   یوگا اور جڑی  بوٹیوں وغیرہ کے استعمال سے  آسان بنایا جاسکتا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج ۔رم

U-2415



(Release ID: 1574400) Visitor Counter : 126