وزیراعظم کا دفتر

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھارت کے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی

Posted On: 24 MAY 2019 12:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍مئی،آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن نے 23 مئی 2019 کو  وزیراعظم نریندر مودی  کو ٹیلی فون کیا اور  17 ویں لوک سبھا کے عام انتخابات میں  شاندار جیت پر انہیں مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے  ان سے کہا کہ بھارت  آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات  مزید مستحکم کرنے کو  بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور آسٹریلیا  دونوں ہی  بہت مضبوط اور تابناک جمہوریتیں ہیں اور  ہمارے اقتصادی تعلقات  میں اضافہ ،  اعلیٰ سطحی   تبادلہ خیال اور عوام سے عوام کے تعلقات  میں مضبوطی سے  ہمارے  تعلقات  میں تیزی آئے گی اور مسلسل اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے  آسٹریلیا میں  حال ہی میں مکمل ہوئے انتخابات میں  اپنی  لیبر-نیشنل اتحادی پارٹی  کو جیت سے ہمکنار کرنے پر  وزیراعظم موریسن  کو مبارک باد دی۔ انہوں نے  وزیراعظم موریسن کو بھارت کا دورہ کرنے کی پھر سے دعوت دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-2195



(Release ID: 1572539) Visitor Counter : 87