کابینہ

کابینہ نے ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) کے تحت   دوسری عالمی جنگ کے مشاہیر ، ایمرجنسی کمیشنڈ آفیسرز (ای سی او)، شارٹ سروس کمیشنڈ آفیسرز (ایس ایس سی او) اور  وقت سے پہلے سبکدوش ہوجانے والوں  کوطبی سہولیات دینے کو منظوری دی


40000 سے زیادہ افراد کو ہوگا فائدہ

Posted On: 07 MAR 2019 2:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) کے تحت   دوسری عالمی جنگ کے مشاہیر ، ایمرجنسی کمیشنڈ آفیسرز (ای سی او)، شارٹ سروس کمیشنڈ آفیسرز (ایس ایس سی او) اور  وقت سے پہلے سبکدوش ہوجانے والوں  کوطبی سہولیات دینے کو منظوری دی۔

اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ 43 ہزار سے زیادہ ایسے افراد جو ای سی ایچ ایس کے دائرے میں نہیں آتے ہیں، انہیں ای سی ایچ ایس سہولتوں کے تحت کیش لیس میڈیکل ٹریٹمنٹ  کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہیں یہ سہولت چند شرائط کے ساتھ  425 ای سی ایچ ایس پولی کلینکس،  2500 سے زیادہ پینل میں شامل نجی اسپتالوں اور ملک بھر کے سبھی سرکاری اسپتالوں کے  ذریعہ حاصل ہوگی۔

ایک خصوصی رعایت کے تحت جنگی شہیدوں  کی بیواؤں کو ای سی ایچ ایس جوائن کرنے کے لیے ون ٹائم کنٹریبیوشن سے رخصت دی گئی ہے۔ اس کا آغاز این ڈی اے حکومت نے اپریل 2003 میں کیا تھا۔ ای سی ایچ ایس 54 لاکھ سابقہ فوجیوں، پنشنروں، ان کے  منحصرین اور  چند دیگر زمرے کے لوگوں کو معیاری طبی خدمات دستیاب کراتی ہے۔

سابقہ فوجیں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات:

حکومت نے آج جو فیصلہ کیا ہے، وہ اس حکومت کے اقتدار میں کے روز اول سے کئے جانے والے ایسی سرگرم پالیسیوں کا حصہ ہے جو اس حکومت میں ملک کے گراں قدر خدمت انجام دینے والے سابقہ فوجیوں کے لئے کیا ہے۔

چار دہائیوں سے زیر التوا سابقہ فوجیوں کے دیرینہ مطالبے ‘ون رینک، ون پیشن’ کے نفاذ سے  20 لاکھ سے زیادہ سابقہ فوجیوں کو فائدہ ہوا ہے جنہیں اس اسکیم کے تحت 35000 کروڑ سے زیادہ کی رقم دی جارہی ہے۔ حکومت نے سابقہ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے جو دیگر اقدامات کئے ہیں، ان میں پنشن میں 40 فیصد اضافہ، وقت سے پہلے سبکدوش ہوجانے والوں کو معذوری پنشن ، لائن آف اکچوول کنٹرول، لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر زخمی ہونے والوں کو معاوضہ ، نو تشکیل شدہ آرمی بیٹل کیجولٹیز ویلفیئر فنڈ کے توسط سے اعلی قربانی پر سپاہیوں کو مالی مدد ، معاوضے کی رقم میں اضافہ، سابقہ کشتی رانوں کے لئے خصوصی  پنشن اور 30 ہزار سے زیادہ سبکدوش سپاہیوں کو 36 سے زیادہ روزگار کے لئے فروغ ہنر مندی ٹریننگ دینا، شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 1462



(Release ID: 1568084) Visitor Counter : 68