کابینہ

کابینہ نے دلی میٹرو کے فیز 4 پروجیکٹ کو منظوری دی


ایروسٹی سے تغلق آباد کے درمیان 15 اسٹیشن
آر کے آشرم سے جنگ پوری ریسٹ کے درمیان 25 اسٹیشن
موج پور اور مکند پور کے درمیان 6 اسٹیشن

Posted On: 07 MAR 2019 2:28PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج 3 ترجیح کوریڈور پر مشتمل دلی میٹرو کے فیز 4 پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ ان 3 کوریڈور کی کل لمبائی 61.679 کلو میٹر دور  ہے۔ کل 61.679 کلو میٹر میں سے 22.359 کلو میٹر  علاقے  کوانڈر گراؤنڈبنایا جائے گا اور 39.320 کلو میٹر علاقے کو ایلویٹیڈ اسٹیشن کے طور پر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ کوریڈور 46 اسٹیشنوں پر مشتمل ہوں گے۔ ان میں سے 17 اسٹیشن انڈرگراؤنڈ ہوں گے اور باقی 29 اسٹیشن ایلیویٹڈاسٹیشن کے طور پر تعمیر کئے جائیں گے۔

ان 3 میٹروکوریڈورس کو مکمل کرنے پر جو لاگت آئے گی وہ 24,948.65 کروڑ روپے ہوگی۔ یہ پروجیکٹ دلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعہ پورا کیا جائے گا، جوحکومت ہند اور دلی حکومت کی موجودہ 50-50خصوصی مقصدی وہیکل (ایس پی وی)ہے۔

کنیکٹویٹی ہائی لائٹس:

ایرو سٹی سے تغلق آباد کے درمیان 15 اسٹیشن ہوں گے۔ 15 اسٹیشن (ایرو سٹی، مہیپال پور، وسنت کنج سیکٹر ڈی، مسعود پور، کشن گڑھ، مہرولی، لاڈو سرائے، ساکیت، ساکیت جی بلاک، امبیڈکر نگر، خان پور، ٹگری، آنند مائی مارگ، جنکشن، تغلق آباد ریلوے کالونی، تغلق آباد)

آر کے آشرم سے جنک پوری ویسٹ کے درمیان 25 اسٹیشن یہ 25 اسٹیشن (آر کے آشرم، موتیا خان، صدر بازار، پل بنگش، گھنٹہ گھر، سبزی منڈی، راج پورہ، ڈیرہ وال نگر، اشوک وہار، آزاد پور، مکند پور، بھلسوا، مبارک چوک، بادلی موڑ، نارتھ پیتم پورہ، پرشانت وہار، مدھون چوک، دیپالی چوک، پشپانجلی انکلیو، ویسٹ انکلیو، منگول پوری، پیڑاگڑھی چوک، پچھم وہار، میرا باغ، کیشور پور، کشن پارک ایکسٹیشن، جنک پوری ویسٹ)

موج پور۔ مدھو پور 6 اسٹیشن (یمنا وہار، بھجن پورہ، کھجوری خاص، سور گھاٹ، جگت پور ولیج، براڑی)

3کوریڈور دونوں انڈر گراؤنڈ (22.359 کلو میٹر) اور ایلیویٹڈ(39.320 کلو میٹر سیکشن)

 

 

 

 

 

اثرات:

یہ فیز 4 پروجیکٹ کے کوریڈورمیٹرو نیٹ ورک کی کوریج کو بڑھائیں گے۔ اس طرح قومی راجدھانی کے مزید علاقے میٹرو سے جڑیں گے۔ ان کوریڈورس کے مکمل ہونے پر میٹرو میں چلنے والے مسافروں کو آسانی سے ٹرینیں بدلنے میں آسانی ہوگی۔ جو نئے کوریڈور کو دلی میٹرو کے موجودہ لائن سے جوڑیں گے۔ تغلق آباد ایرو سٹی کوریڈور ہوائی اڈے کے لئے رابطے کو مزید بہتر بنائے گا۔ ان کوریڈور کے مکمل ہونے کے بعد دلی میٹرو کی کل نیٹ ورک لمبائی 400 کلو میٹر کو پار کرلے گی۔

 

**************

( م ن۔ح ا۔ع ر(

                                                          U. No.1479



(Release ID: 1568023) Visitor Counter : 49