وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم سائنس و ٹکنالوجی کے لئے شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ دیا
Posted On:
28 FEB 2019 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 فروری 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 17۔2016 اور 2018 کے لئے شانتی سوروپ بھٹناگر پرائز دیا۔
ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع پردازی کو سماج کی توقعات اور ضرورتوں کے ساتھ جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسی اداروں کو مقامی مسائل کا حل تلاش کرنے اور مستقبل کی ضرورتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے نئے اور ابھرتے شعبے جیسے بگ ڈاٹا، مشین لرننگ، بلاک چین اور مصنوعی دانشوری میں تحقیق و ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین شعبہ جاتی سائبر طبعی نظام سے متعلق قومی مشن، ان شعبوں میں تحقیق و ترقی کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے سائنسی برادری سے چوتھے صنعتی انقلاب کا فائدہ حاصل کرنے اور تکنالوجیاں تیار کرنے کے لئے کہا جو ہندوستان کو مینوفیکچرنگ، معلومات اور ٹکنالوجی پر مبنی صنعتوں کے لئے عالمی ہب بنائے گا۔
وزیراعظم نے سائنسی برادری کی محدود وسائل میں کام کرتے ہوئے عالمی معیار کی حصولیابیوں کی تعریف کی۔ اس پس منظر میں انہوں نے اسرو کے انتہائی کامیاب خلائی پروگرام اور ہندوستان کے فارمی سیوٹیکل سیکٹر کی بے پناہ ترقی اور متعدد سی ایس آئی آر اقدامات کا ذکر کیا۔
سیلوں سے آگے سوچنے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سائنس دانوں اور محققین کو بین شعبہ جاتی طریقہ اپنانا چاہیے۔ ایسے طریقہ کار سے متعدد سائنسی سوالات کے تیز رفتار اور بہتر حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا مقصد ملک میں آبادی، جمہوریت اور ڈیمانڈ کا فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں اختراع پردازی کے عمل کو تیز کرنے اور سائنس اور ٹکنالوجی کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔
شانتی سوروپ بھٹناگر پرائز، کونسل آف سائٹفک اینڈ ایڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے بانی ڈائرکٹر ڈاکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر کے نام پر ہے اور یہ سائنس و ٹکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی غیر معمولی کام کے اعتراف میں سالانہ دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س۔ن ا۔
U- 1298
(Release ID: 1566705)
Visitor Counter : 83