کابینہ
کابینہ نے ماہی گیری کے نوتشکیل شدہ محکمے میں سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے ایک ایک عہدے کے قیام کی منظوری دی
Posted On:
19 FEB 2019 9:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 ؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نو تشکیل شدہ ماہی گیری کے محکمے میں کام کاج کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کو یقینی بنانے کی خاطر ماہی گیری کے محکمے میں مستقل بنیاد پر ایک سکریٹری کے عہدے کو لیول-17 (225000 روپے فکسڈ) اور ایک جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کو لیول – 14 (144200-218200 روپے فکسڈ) کی تنخواہ کے اسکیل پر قائم کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
نو تشکیل شدہ عہدے ماہی گیری کے محکمے کو اس سیکٹر کی ترقی ، بڑی تعد اد میں ماہری گیروں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود کے پروجیکٹوں ؍ اسکیموں کے نفاذ ؍ نگرانی کرنے میں مددگار ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-1113
(Release ID: 1565581)
Visitor Counter : 63