کابینہ

مرکزی کابینہ نے چھتیس گڑھ کی درج فہرست قبائل کی فہرست پرنظرثانی کی منظوری دے دی

Posted On: 13 FEB 2019 9:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم ( شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائبس ) آرڈر( ترمیمی ) بل 2016میں سرکاری ترمیم کی تجویز پرمرکزی کابینہ کے مراسلے ( نوٹ ) کی منظوری دے دی ۔ جس کی روسے چھتیس گڑھ کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں ترمیم کی جاسکے گی ۔

          چھتیس گڑھ کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں درج ذیل تبدیلیاں کی جائیں گی ۔

1-پانچ نمبر کی انٹری میں ‘‘بھریا بھومیا’’ میں درج ذیل الفاظ جوڑے جائیں گے ۔‘‘ بھوئیاں ، بھوئین ، بھویان’’

2-14نمبرکی انٹری کی جگہ درج ذیل انٹری درج کی جائیگی ۔

‘‘14دھنوار، دھنوہار، دھنووار’’

3-32اور  33نمبر کی انٹری کی جگہ درج ذیل انٹریاں درج کی جائیں گی ۔

‘‘32ناگیشیا ، ناگیشیا ، کسان 33۔ اوراوں ،دھنکا، دھانگڈ’’ (4)41نمبر کی انٹری کے لئے درج ذیل انٹری درج کی جائیگی ،

‘‘ساور، ساوارا، سونرا، ساونرا’’ اور

43۔ کے بعد  42نمبر کی انٹری کی  جگہ درج ذیل انٹری درج کی جائیگی ،

‘‘43، بھنجیا’’۔

          یہ ایکٹ کانسٹی ٹیوشن ( شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائبس ) آرڈر ( ترمیمی ) بل 2019 کے نام سے موسوم کیاجائیگا۔ اس بل کو قانونی شکل حاصل ہوجانے کے بعد چھتیس گڑھ کے درج فہرست قبائل کی نظرثانی شدہ فہرست نے نئی شامل فہرست برادریوں کے افراد کو بھی شیڈولڈٹرائبس کے لئے سرکارکی جاری اسکیموں سےفائدہ حاصل ہوسکے گا۔ ان میں سے بعض اہم اسکیموں میں میٹرک کے بعد وظیفہ  (اسکالرشپ ) ، قومی غیرملکی اسکالرشپ ، نیشنل فیلو شپ ، اعلیٰ تعلیم ، رعایتی شرح سود پرنیشنل شیڈولڈٹرائبس فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے قرض کی سہولت  اور شیڈولڈ  ٹرائبس لڑکوں اورلڑکیوں کے لئے ہوسٹل جیسی سہولیات شامل ہیں ۔ مزید برآں انھیں سرکاری پالیسی کے مطابق ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے ریزرویشن کافائدہ بھی حاصل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-966

 



(Release ID: 1564485) Visitor Counter : 124