وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کرناٹک میں ہبلی کا دورہ کیا


1.5ایم ایم ٹی منگلورایس پی آراور 2.5ایم ایم ٹی پدورایس پی آرملک کے نام وقف کیا
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دھارواڑ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی دھارواڑ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا پردھان منتری آواس یوجنا (یو) کے 2350استفادہ یافتگان کے گرہ پرویش کی تقریب میں شرکت
وزیراعظم نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Posted On: 10 FEB 2019 8:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،11فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے اپنے ایک روزہ  دورہ ٔ آندھراپردیش ، تمل ناڈو اورکرناٹک کے آخری مرحلے  میں کرناٹک کے ہبلی کا دورہ کیا۔ ہبلی کے گبورمیں وزیراعظم نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا ۔

          وزیراعظم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  تکنالوجی  دھارواڑ ، اور انڈین انسٹی ٹیوٹ انفارمیشن ٹکنالوجی دھارواڑ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر ایک یادگاری کتبے کی نقاب کشائی کی ۔

.

NAV_0070-2784x1856

          اس موقع پر دھارواڑمیں وزیراعظم نے سٹی گیس ڈسٹربیوشن پروجیکٹ قوم کے نام وقف کیا۔ سرکارشہریوں کو صاف ایندھن کی دستیابی کے اضافے کے لئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن ( سی جی ڈی ) نیٹ ورک کے دائرے میں توسیع پر خاص طورسے زوردے رہی ہے ۔

 

IMG_20190210_195659-2784x1843

         

          اس موقع پر توانائی کی سلامتی کی غرض سے  آئی ایس پی آرایل کے 1.5 ایم ایم ٹی کا منگوراسٹراٹیجک پیٹرولیم ریزو( ایس پی آر) اور2.5ایم ایم ٹی کا پدور اسٹراٹیجک پیٹرولیم ریزو( ایس پی آر) ملک وقوم کے نام وقف کئے گئے ۔

          وزیراعظم نے اپنے ایک روزہ دورہ ٔ آندھرپردیش ، تمل ناڈو اور کرناٹک کے آخری مرحلے میں 18کلومیٹرطویل چک جاجر۔ ما یاکونڈا سیکشن  کو  دوہرا بنائے جانے کو ملک کے نام وقف کیا۔ واضح رہے کہ چک جاجر۔ مایاکونڈا سیکشن 190کلومیٹرطویل ہبلی ۔ چک جاجر کی شاہراہ کو دوہرابنائے جانے کے منصوبہ کا حصہ ہے اوریہ جنوب مغربی ریلوے کے بنگلورو۔ہب بلی سیکشن پرواقع ہے ۔ اس لائن کو دوہراکئے جانے سے بنگلورو سے ہب بلی ۔ بیلاگاوی ، گوا ، پنے اور ممبئی کی رابطہ کاری کے اہم راستے کی اہلیت میں اضافہ ہوگااور اس پرتیز رفتارگاڑیاں چلائی جاسکیں گی ۔ 

          وزیراعظم نے اس موقع پر ، سبھی کے لئے ‘‘مکان ’’ کی عہدبستگی کی تکمیل کرتے ہوئے دھارواڑ میں پردھان منتری آواس یوجنا ( یو) کے تحت تعمیر کئے جانے والے 2350مکانات کے گرہ پرویش کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ 

NAV_0094-2784x1856

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-847

 



(Release ID: 1563763) Visitor Counter : 78