کابینہ
کابینہ نے زرعی کاروبار کے واسطے معاشی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر آپسی تعاون کے قیام کے لئے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
06 FEB 2019 9:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06فروری 2019/ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے زرعی کاروبار کے واسطے معاشی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر آپسی تعاون کے قیام کے لئے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سابقہ تاریخ سے مفاہمت نامے کو منظوری دےدی ہے۔ کابینہ نے ہندوستان کی زراعت اور کسانوں کے فلاح و بہبود کی وزارت اور مالدیپ کی ماہی پروری ، سمندری وسائل اور زراعت کی وزارت کے درمیان ہوئے ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے ۔جس پر 17 دسمبر 2018 کو دستخط کئے گئے تھے جب مالدیپ کے صدر نے ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
زرعی کاروبار کے لئے معاشی نظا م کو بہتر بنانے کی خاطر آپسی تعاون کے قیام کے لئے یہ مفاہمت نامہ زرعی مردم شماری ، زرعی کاروباری مربوط کھیتی کا نظام ، آب پاشی ، بہتر بیج، مٹی کی ذر خیزی کے بندوبست ، تحقیق ، مقامی زرعی کاروبار کی صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کی گنجائش فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس مفاہمت نامے سے خوراک کے تحفظ اور تغذیہ کے شعبے میں صنعت کاروں کی معلومات بڑھا رہا ہے اور ماحولیاتی لچکدار زرعی نظام تیار کرنے کے علاوہ کیڑوں مکوڑوں کے باقیات کا ٹیسٹ کرنے کی سہولیات وغیرہ فراہم کر رہا ہے۔
اس مفاہمت نامے کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تعاون کے منصوبے تیار کرنے کے لئے تشکیل دیا جائےگا اور فریقوں کے ذریعے طے کئے گئے کام کاج کو نافذ کرنے کے علاوہ وضع کی گئیں سرگرمیاں نافذ کرنے سے متعلق کام کے بارے مطلع کرے گا۔
*********** ***
( م ن ۔ ح ا ۔ م ف (
U. No. 760
(Release ID: 1563355)
Visitor Counter : 157