کابینہ

کابینہ نے سیاحت کے شعبے میں ہندوستان اور رومانیہ کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی

Posted On: 10 OCT 2018 1:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اکتوبر/  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے سیاحت کے شعبے میں ہندوستان اور رومانیہ کے درمیان ایک مفاہمت نامہ کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ پچھلی تاریخوں سے اس کا نفاذ ہوگا۔ دونوں ملکوں نے اس مفاہمت نامہ پر دستخط ستمبر 2018 میں کئے تھے۔ جب نائب صدر جمہوریہ ہند نے رومانیہ کا دورہ کیا تھا۔

اس مفاہمت نامہ کے اہم مقاصد حسب ذیل ہیں۔

  1. سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانا۔
  2. سیاحت سے متعلق معلومات اور اعداد و شمار کا تبادلہ ، ہوٹلز اور ٹور آپریٹروں سمیت سیاحت شراکت داروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ۔
  3. سیاحت اور مہمان نوازی کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری۔
  4. ٹور آپریٹروں ؍ میڈیا؍ دو طرفہ سیاحت کے فروغ کے رائے سازوں کے دوروں کے تبادلے۔
  5. مینجمنٹ ، مارکیٹنگ ، پرموشن اور ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں تجربات کا تبادلہ ۔
  6. دونوں ملکوں کوپر کشش سیاحتی منزلوں کے طور پر فروغ دینے کے لئے فلم سیاحت کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دینا۔
  7. محفوظ، قابل عزت اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا۔
  8. دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے تحریک کو آسان بنانا۔

رومانیہ ہندوستان کے لئے ایک اہم سیاحتی مارکیٹ ہے۔ 2017 میں رومانیہ سے لگ بھگ 11844 سیاح ہندوستان آئے۔ رومانیہ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط سے سیاحوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوگا۔

پس منظر

ہندوستان اور رومانیہ کے درمیان مضبوط سفارتی اور طویل معاشی تعلقات ہیں۔ دونوں ملک اب موجودہ رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ لہذا دونوں ملکوں  کے سیاحت کی وزارت نے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں ۔ تاکہ سیاحت کے شعبے میں تعاون میں مزید اضافہ ہو اور یہ زیادہ مستحکم ہوں ۔

**************

 U. No.5251

 


(Release ID: 1549236)