کابینہ

اندورمیٹروریل منصوبے کومنظوری


مرکزی کابینہ نے بنگالی اسکوائر۔ وجے نگر۔بھاورشالا، ایئرپورٹ ۔ پٹاسیا ۔ بنگالی اسکوائرپرمشتمل میٹروریل
پروجیکٹ کو منظوری دی

Posted On: 03 OCT 2018 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4اکتوبر :مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے صدارت میں اندورمیٹروریل منصوبے کو منظوری  دی ہے ۔ جس میں بنگالی اسکوائر ۔ وجے نگر۔ بھاورشالا۔ ایئرپورٹ ۔ پٹاسیا ۔ بنگالی اسکوائررنگ لائن شامل ہے ۔ اس راستے کی  کل طوالت  31.55کلومیٹرہے جو اندور کے سبھی مخصوص مراکز اور شہری علاقوں سے رابطہ  فراہم کریگی۔

تفصیل :

1-رنگ لائن کی لمبائی 31.55کلومیٹرہے ۔

2-رنگ لائن بنگالی اسکوائر ۔وجے نگر ۔ بھاو رشالا ۔ ایئرپورٹ ۔ پٹاسیا۔ بنگالی اسکوائرتک ہوگی ۔

3-رنگ لائن پراسٹیشنوں کے تعداد 30ہے ۔

4-اس منصوبے سے اندورشہرمیں محفوظ ، بھروسہ مند اور قابل استطاعت نظام فراہم ہوگا ،جس میں شہرکے تمام خاص مراکز سے رابطہ فراہم ہوجائیگا۔ اس سے حادثات ، آلودگی ، سفر میں وقت کی بچت ، توانائی کی کھپت کمی ، سماج دشمن عناصرکی  سرگرمیوں میں  کمی واقع ہوگی اور شہری توسیع اور پائیدارترقی کے لئے زمین کے استعمال میں مدد ملے گی ۔

5-اس منصوبے پرتقریبا7500.80کروڑروپے کی لاگت  کاتخمینہ ہے اور یہ منصوبہ چارسال میں مکمل ہوجائیگا۔

فوائد :

          اس منصوبے سے اندورکی 30لاکھ آبادی براہ راست اوربالواسطہ طورپرمستفیض ہوگی ۔ اور اس میٹروریل گلیارے سے ریلوے اسٹیشن ، بی آرڈی اسٹیشن ، بسوں کے فیڈرنیٹ ورک ، انٹرمیڈیٹ پبلک ٹرانسپورٹ (آئی پی ٹی )اور غیرموٹرائزڈ نقل وحمل (این ایم ٹی )  کے لئے کثیرموڈل  ارتباط  فراہم ہوگا۔ اس منصوبے میں مسافرکرائے کے علاوہ کرائے اور اشتہارات ، ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ (ٹی اوڈی ) اور ٹرانسفرڈیولپمنٹ رائٹ سے مالیہ حاصل ہوگا۔

          میٹروریل گلیارے کے آس پاس کے رہائشی علاقوں کے باشندگان کو  بہت فائدہ حاصل  ہوگا کیونکہ یہ لوگ اپنے آس پاس کے اسٹیشنوں سے شہرکے مختلف علاقوں میں آسانی سے پہنچ سکیں گے ۔ رنگ لائن اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کی کثیر آبادی والے علاقے اور نئے آباد ہونے  والے علاقوں کو ریلوے اسٹیشن ، ایئرپورٹ اور اے بی ڈی سے جوڑے گی ۔

          میٹروریل سے مقامی باشندے ، دفتروں میں کام کرنے والے مسافرملازمین ، طلبأ ، شہردیکھنے کی غرض سے آنے والے افراد  اورسیاحو ں کو ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا  اور پائیدار سرکاری نقل وحمل کاذریعہ فراہم ہوگا۔

پیش رفت

*اس پروجیکٹ کے نفاذ  کے لئے مدھیہ پردیش میٹروریل کمپنی لمیٹڈ تشکیل دی گئی ہے ۔

*اندور میٹروریل پروجیکٹ کے لئے مرکزی حکومت اورمدھیہ پردیش حکومت مساوی طورپر اس کے اخراجات برداشت کریں گی اور اس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور نیوڈیولپمنٹ  بینک سے بھی کچھ قرض لیاگیا ہے۔

*میسرز ڈی بی انجیئنرنگ اینڈ کاسٹنگ جی ایم بی ایچ کو میسرز لوئ برجرایس اے ایس اورمیسرز جیو ڈاٹا انجینئرنگ کے ساتھ اندور میٹروریل پروجیکٹ کے جنرل کنسلٹنٹ یامشیرعام  کے طورپرمقررکیاگیاہے ۔

*پہلے سول کام پیکیج کے لئے ٹینڈرمدعوکئے جاچکے ہیں اوران پرکام جلد ہی شروع ہوگا۔

**************

 (م ن ۔ع  آ : )

U-5145



(Release ID: 1548552) Visitor Counter : 61