وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے مشن گنگے کے وفد سے گفتگو کی

Posted On: 04 OCT 2018 12:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 اکتوبر  ۔ دریائے گنگا کی صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے  ایک قافلے کی شکل میں  نکلے کوہ پیمائی کے تقریباََ تجربہ کار افراد کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اس گروپ میں  وہ آٹھ کوہ پیما بھی شامل ہیں ،جو محترمہ بچیندری پال   کی قیادت میں  پہلی بار ماؤنٹ ایوریسٹ سرکرنے والی  خواتین کی ٹیم میں شامل تھے۔

          مرکزی سرکار کی ’’نمامی گنگے ‘‘   کی حوصلہ افزائی سے اس  قافلے کے مشن کا نام ’’مشن گنگے ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ مہینے بھرتک دریا میں جاری رہنے والی ریفٹنگ   کے دوران یہ گروپ   دریائے گنگا میں ہر ی  دوار سے پٹنہ تک  کا سفرکرے گا ۔ اس سفر کے دوران یہ گروپ   بجنور ،نرورہ          ،                                                                                                                فرخ آباد ،کانپور ، الہ آباد ،وارانسی اور  بکسر میں    رکے گی ۔ ان سبھی 9 شہروںمیں یہ گروپ دریائے گنگا کی صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گا۔

          وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس گروپ سے گفتگو کے دوران اس قابل ستائش  مہم کے لئے گروپ میں شامل ممبران  کی تعریف کی ۔ انہوں نےصاف ستھرے اورفعال دریائے گنگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس گروپ سے کہا کہ وہ جن شہروں میں عبوری قیام کریں، وہاں   کے اسکولی بچوں کو اس بیداری مہم میں شامل کیا جاناچاہئے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5158



(Release ID: 1548546) Visitor Counter : 63