کابینہ

کابینہ نے بھارت اور مراقش کے درمیان ہوائی خدمات کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی

Posted On: 29 AUG 2018 1:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔29؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور مراقش کے درمیان ہوائی خدمات سے متعلق نظرثانی شدہ معاہدے پر  دستخط کرنے کی منظوری دی۔ ہوائی خدمات سے متعلق نئے معاہدے کے عمل میں آنے کے بعد دسمبر 2004 کا ہوائی خدمات سے متعلق موجودہ معاہدہ منسوخ ہوجائیگا۔

فوائد:

ہوائی خدمات کا معاہدہ بھارت اور مراقش کے درمیان شہری ہوابازی کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس میں دونوں ملکوں کےد رمیان تجارت ، سرمایہ کاری ، سیاحت اور ثقافتی لین دین کو  فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کا ماحول پیدا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی ہوائی کمپنیوں کو تجارتی مواقع فراہم ہوں گے۔

تفصیلات:

معاہدے کی خاصیتوں میں یہ نکات بھی شامل ہیں:

  1. ہر فرق کی طرف سے ایئرلائنوں کی کثیر پروازیں ۔
  2. ہر فریق کی نامزد ایئرلائن معاون مارکیٹنگ بندوبست میں شامل ہوسکتی ہے۔
  3. اس معاہدے سے دونوں ملکوں کی نامزد ایئرلائنیں ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے دفاتر قائم کریں گی تاکہ ہوائی خدمات کو فروغ حاصل ہو اور ان کی فروخت ہوسکے۔
  4. دونوں ملکوں کی نامزد ایئرلائنیں اے ایس اے  کے لئے  مقررہ راستوں کیلئے  چھ جگہوں کیلئے / سے  بہت سی پروازیں چلا سکیں گی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اس  ۔ ع ن

U- 4475



(Release ID: 1544310) Visitor Counter : 65