وزیراعظم کا دفتر

پردھان منتری مدرا یوجنا کے استفادہ کنندگان کی وزیر اعظم سے ملاقات

Posted On: 11 APR 2018 7:40PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 12 اپریل؍پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت ملک بھر کے 100 سے زائد استفادہ کنندگان نے گزشتہ روز وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس غیر رسمی ملاقات کے دوران متعدد استفادہ کنندگان نے انہیں بتایا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا کے ذریعہ ان کے حالات زندگی بہتر ہوئے ہیں ۔


بوکارو ، جھار کھنڈ کی استفادہ کنندہ محترمہ کرن کماری جنہوں نے دو لاکھ روپئے کا مدرا قرض لیا تھا، انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی گفٹ شاپ کھولی ۔ اس سے قبل وہ اور ان کے شوہر سڑکوں پر کھلونے بیچ کر گزارہ کرتے تھے ۔قرض حاصل کرنے کے بعد اب وہ ایک کامیاب کاروباری بن گئی ہیں ۔


سورت کی محترمہ منیرا بانو شبیر حسین ملک نے 1.77 لاکھ روپئے کا مدرا قرض حاصل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایل ایم وی ڈرائیونگ سیکھی اورا ب وہ ایک آٹو رکشہ چلا کر 25 ہزار روپئے ماہانہ کما رہی ہیں ۔ 


کیرالہ کے کنور کے جناب سجیش نے آٹھ سال غیر ملکوں میں کام کیا ۔ بھارت واپسی پر انہوں نے ایک میڈیکل یونٹ میں سیلز منیجر کے طورپر کام کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مدرا کی بدولت وہ کس طرح ایک ہربل ٹوتھ پاؤڈرتیار کرنے والایونٹ قائم کرنے کے لائق بن سکے ۔ انہوں نے 8.55 لاکھ روپئے کے مدرا قرض کے لئے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے وزیر اعظم کے چند سیمپل بطور تحفہ پیش کئے ۔ 


تلنگانہ کے جناب سالیہودوم گردھر راؤوزیر اعظم کو اپنے کاربارکے واقعات پیش کئے ۔ انہوں نے 9.10 لاکھ روپئے کا مدرا قرض لیا جس سے انہوں نے اپنا ڈائی کاسٹنگ اور مولڈ کا کاروبار شروع کیا ۔ 


جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کی وینا دیوی ایک بنکر کے طور پر کام کرتی ہیں ۔ انہوں نے ایک لاکھ روپئے کا مدرا قرض لیا ۔ اب وہ اپنے علاقے میں ایک پشمینہ تیار کرنے والوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو پشمینہ کی ایک شال پیش کی ۔ 


دہرہ دون کے راجیندر سنگھ ایک سابق فوجی ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم کوخوردہ فروشوں کو جھاڑو سپلائی کرنے کے اپنے کاروبار کے بارے میں بتایا جو کہ وہ پانچ لاکھ روپئے کا مدرا قرض حاصل کرنے کے بعد اس قابل ہو سکا ۔ انہوں نے نہ صرف اپنا کاروبار کامیابی کے ساتھ جما لیا ہے بلکہ چند دیگر لوگوں کے لئے روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بھی بن گئے ہیں ۔ 


چینئی کے ٹی آر سنجیون نے دس لاکھ روپئے کا مدرا قرض حاصل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ کس طرح فاؤنڈریوں کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ 


جموں نے جناب ستیش کمار نے پانچ لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا ۔ اس سے قبل وہ بے روزگار تھے ۔ اب وہ مصنوعات کے بزنس مین ہیں اور اسٹیل کی مصنوعات کی تجارت کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپنے تجربات سے واقف کرایا ۔


اترا کھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے جناب وپلاؤ سنگھ ایک فارما کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن ان کی خواہش اپنا کاروبار کرنے کی تھی ۔ پانچ لاکھ روپئے کے مدرا قرض کی بدولت وہ کیڑے مار دواؤں اور کھاد کا اپنا کام کرنے لائق بن سکے ۔ وہ اب متعدد لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپنے تجربات سے واقف کرایا ۔ 
متعدد دیگرلوگوں نے بھی وزیر اعظم کو اپنے تجربات سے آگاہ کرایا ۔ 


وزیر اعظم نے کاروباریوں کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے مدرا قرض کا مفید استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 11 کروڑ افراد پردھان منتری مدرا یوجنا سے استفادہ کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا ایک مقصدلوگوں کے درمیان خود اعتمادی میں اضافہ کرنا بھی ہے ۔ 


وزیر اعظم اور پردھان منتری مدرا یوجنا کے استفادہ کنندگان کی یہ غیر رسمی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد چلی ۔ فائننس کے وزراء مملکت جناب پون ، رادھا کرشنن اور جناب شیو پرتاپ شکلا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 


u. 2052
س ش ۔ ر ۔ ر۔  


(Release ID: 1528792) Visitor Counter : 103